جانیں 2004 میں سیاست میں قدم رکھنے سے لے کر کانگریس صدر بننے تک راہل کا پورا سیاسی سفر

کانگریس صدر راہل گاندھی ملک کی سب سے پرانی سیاسی پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے والے نہرو گاندھی خاندان کے چھٹے رکن ہیں۔

Dec 16, 2017 01:40 PM IST | Updated on: Dec 16, 2017 01:40 PM IST

نئی دہلی۔ کانگریس صدر راہل گاندھی ملک کی سب سے پرانی سیاسی پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے والے نہرو گاندھی خاندان کے چھٹے رکن ہیں۔ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی اور 19 سال تک کانگریس صدر رہیں محترمہ سونیا گاندھی کے بیٹے راہل گاندھی کو 2013 میں پارٹی نائب صدر بنایا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ پارٹی کے بڑے فیصلے لینے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔ 19 جون 1970 كو نئی دہلی میں پیدا ہوئے مسٹر گاندھی کی ابتدائی تعلیم دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول میں ہوئی اور بعد میں وہ دون اسکول چلے گئے۔

امریکہ میں ہاورڈ یونیورسٹی کے رولنز کالج فلوریڈا سے 1994 میں بیچلر آف آرٹس ڈگری حاصل کرنے کے بعد مسٹر گاندھی نے 1995 میں لندن کے مشہور کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرنٹی کالج سے ایم فل کیا۔ گریجویشن کی تعلیم کے بعد انہوں نے مائیکل پورٹر کی انتظامی مشاورت کی کمپنی مانیٹر گروپ کے ساتھ تین سال تک کام کیا۔ اس دوران کمپنی اور ان کے ساتھیوں کو پتہ نہیں تھا کہ مسٹر گاندھی کا ہندوستان کے ایک بڑے سیاسی خاندان سے تعلق ہے۔ سال 2002 کے آخر میں وہ ممبئی میں ٹیکنالوجی سے متعلق آؤٹ سورسنگ کمپنی ’ بیک اپس سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے بورڈ آف ڈائرکٹرکے رکن بنے۔

جانیں 2004 میں سیاست میں قدم رکھنے سے لے کر کانگریس صدر بننے تک راہل کا پورا سیاسی سفر

مسٹر گاندھی 2004 میں سیاست میں داخل ہوئے اور اپنے والد کے انتخابی حلقے اترپردیش کے امیٹھی سے لوک سبھا الیکشن جیتے۔

مسٹر گاندھی 2004 میں سیاست میں داخل ہوئے اور اپنے والد کے انتخابی حلقے اترپردیش کے امیٹھی سے لوک سبھا الیکشن جیتے۔ انہیں 24 ستمبر 2007 کو کانگریس کا جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا۔ انہوں نے پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ فعال بنانے اور پارٹی کی معاون تنظیموں میں اندرونی جمہوریت پر زور دیا۔ سال 2009 کے عام انتخابات میں کانگریس کو ملی بڑی جیت کا کریڈٹ انہیں بھی دیا گیا۔

اس سے پہلے نہرو گاندھی خاندان کے مسٹر موتی لال نہرو، سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو، سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی اور مسٹر راجیو گاندھی کانگریس صدر کے عہدے پر رہے ہیں۔ راہل گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی 1998 میں کانگریس صدر بنی تھیں اور اس عہدہ پر سب سے زیادہ وقت تک رہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز