Live Results Assembly Elections 2018

راہل گاندھی کا فوج کے سربراہ کے خلاف سندیپ دیکشت کے تبصرہ پر اظہار افسوس

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے بارے میں کانگریسی لیڈر سندیپ دیکشت کے بیان پر آج افسوس ظاہرکیا۔

Jun 12, 2017 11:58 PM IST | Updated on: Jun 12, 2017 11:58 PM IST

بنگلور: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے بارے میں کانگریسی لیڈر سندیپ دیکشت کے بیان پر آج افسوس ظاہرکیا۔مسٹر دکشت نے فوجی سربراہ کو "سڑک کا غنڈہ" کہہ دیا تھا۔ مسٹر راہل گاندھی نے یہاں پارٹی کے ایک پروگرام میں مسٹر سندیپ دیکشت کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ایسے بیانات کو مسترد کرتی ہے۔

کانگریس کے نائب صدر نے کہاکہ "فوج کے سربراہ ملک کی فوج کی قیادت کرتے ہیں اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ کسی بھی سیاسی شخصیت کو ان کی فرض شناسی پر اس طرح کا تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ملک کو مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے اور انہیں مکمل احترام دینا چاہئے۔ مسلح افواج کے خلاف کسی بھی طرح کےمنفی تبصرہ کو کانگریس پارٹی قطعی برداشت نہیں کرے گی"۔

راہل گاندھی کا فوج کے سربراہ کے خلاف سندیپ دیکشت کے تبصرہ پر اظہار افسوس

مسٹر گاندھی نے کہا کہ فوج کے سربراہ ملک کی فوج کی قیادت کر رہے ہیں اور ان کے خلاف اس طرح کی بیان بازی اور بے عزتی قطعی صحیح نہیں ٹھہرائی جاسکتی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز