فوج سے متعلق موہن بھاگوت کے بیان پر راہل گاندھی نے سادھا نشانہ ، آر ایس ایس نے دی صفائی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے "تین دن میں فوج تیار کرنے " والے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر نشانہ سادھا ہے۔

Feb 12, 2018 12:41 PM IST | Updated on: Feb 12, 2018 12:41 PM IST

نئی دہلی : کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے "تین دن میں فوج تیار کرنے " والے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر نشانہ سادھا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ موہن بھاگوت نے ان فوجیوں کی بے عزتی کی ہے ، جنہوں نے ملک کیلئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ آر ایس ایس چیف کا یہ بیان ہر ہندوستانی کی بے عزتی ہے ، کیونکہ انہوں نے ملک کیلئے جان دینے والوں کی بے عزتی کی ہے، یہ ملک کے جھنڈے کی بھی بے عزتی ہے ، کیونکہ ترنگے کو سلام کرنے والے فوجیوں کی بے عزتی کی گئی ہے ۔ بھاگوت کو فوج اور شہیدوں کی بے عزتی کرنے کیلئے شرم آنی چاہئے ۔

فوج سے متعلق موہن بھاگوت کے بیان پر راہل گاندھی نے سادھا نشانہ ، آر ایس ایس نے دی صفائی

کانگریس صدر راہل گاندھی ، فائل فوٹو

ادھر بھاگوت کے اس بیان پر آر ایس ایس کی جانب سے صفائی پیش کی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ بھاگوت کے بیان کو پس منظر سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔ سنگھ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ موہن بھاگوت ہندوستانی فوج کا موازنہ آر ایس ایس سے نہیں کررہے تھے ، درحقیقت انہوں نے کہا تھا کہ فوج اپنے جوانوں کو تیار کرنے میں چھ ماہ کا وقت لیتی ہے ، اگر آ ر ایس یس ٹریننگ دے تو جوان تین دن میں سویم سیوک بھی بن سکتے ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز