Live Results Assembly Elections 2018

اٹل بہاری واجپئی سے ملاقات کیلئے ایمس پہنچے وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے پیر کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی سے ایمس اسپتال میں ملاقات کی ۔

Jun 11, 2018 08:42 PM IST | Updated on: Jun 11, 2018 09:05 PM IST

نئی دہلی : کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے پیر کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی سے ایمس اسپتال میں ملاقات کی ۔  وزیر اعظم مودی بھی واجپئی سے ملاقات کیلئے ایمس پہنچے ۔ خیال رہے کہ واجپئی کو روٹین چیک اپ کیلئے پیر کو دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بی جے پی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ واجپئی کو روٹین چیک اپ کیلئے ایمس لے جایا گیا تھا ، جہاں ڈاکٹروں کے مشورہ پر انہیں داخل کرلیا گیا ہے ۔ واجپئی جی کو ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا کی نگرانی میںرکھا گیا ہے ۔ ادھر ایمس کی جانب سے جاری میڈیکل بلیٹن میں سابق وزیر اعظم کی صحت مستحکم بتائی گئی ہے۔

اٹل بہاری واجپئی سے ملاقات کیلئے ایمس پہنچے وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی ۔ فائل فوٹو

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو گزشتہ طویل عرصہ سے ڈیمنشیا بیماری لاحق ہے ۔ خرابی صحت کی وجہ سے وہ رفتہ رفتہ عوامی زندگی سے دور ہوتے چلے گئے اور گزشتہ کچھ سالوں سے وہ اپنی رہائش گاہ تک ہی محدود ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز