سہارنپور تشدد : کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو متاثرہ علاقوں کے دورہ کی نہیں دی گئی اجازت

May 26, 2017 04:00 PM IST | Updated on: May 26, 2017 04:00 PM IST

سہارنپور : نسلی تشدد میں سلگ رہے سہارنپور کا دورہ کرنے کی کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔ راہل گاندھی 27 مئی کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والے تھے ۔ لیکن اے ڈی جی (قانون وانتظام) آدتیہ مشرا انہیں وہاں جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

ادھر علاقہ میں کشیدگی کی صورتحال برقرار ہے۔ منگل کو تشدد کے بعد ہی راہل گاندھی وہاں جانا چاہتے تھے، لیکن اس وقت انہیں اطلاع دی گئی تھی کہ وہاں کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ آج پھر انہیں وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سہارنپور تشدد : کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو متاثرہ علاقوں کے دورہ کی نہیں دی گئی اجازت

file photo

سہارنپور میں لگاتار تشدد کیلئے کانگریس نے ریاستی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ تاہم ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایم اور ایس ایس پی کو پہلے ہی عہدے سے ہٹا چکی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز