نوٹ بندی پر راہل گاندھی کا طنز ، جلدی اپلائی کیجیے، حکومت کو میتھ ٹیوٹر چاہیے

Jul 13, 2017 11:48 PM IST | Updated on: Jul 13, 2017 11:48 PM IST

نئی دہلی : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر مودی حکومت پر حملہ بولنے کے لئے ٹوئٹر کا سہارا لیا ہے۔ انہوں نے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر ارجت پٹیل کے نوٹ بندی پر دیئے گئے بیان پر چٹکی لیتے ہوئے مرکزی حکومت کو گھیرا۔

خیال رہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے نوٹ بندی اور اس کے اثرات کے بارے میں سوالات پوچھے تھے۔ جواب میں آر بی آئی کے گورنر ارجت پٹیل نے کہا تھا کہ نوٹ بندی کے دوران چلن سے ہٹائے گئے 500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کی گنتی اب بھی جاری ہے، اس پر کمیٹی کے کئی ارکان نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

نوٹ بندی پر راہل گاندھی کا طنز ، جلدی اپلائی کیجیے، حکومت کو میتھ ٹیوٹر چاہیے

اسی معاملہ پر طنز کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر نے حکومت کو گھیرا اور ٹویٹ کیا کہ 'حکومت ہند کو میتھ  ٹیوٹر کی ضرورت ہے، جلد سے جلد پی ایم او میں اپلائي کریں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز