ٹرمپ کا پاکستان پر ٹوئیٹ، راہل کا طنز، مودی جی جائیے ٹرمپ کو پھر سے گلے لگائیے

نئی دہلی۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے تئیں تبدیل ہوتے موقف کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی کو جلد سے جلد مسٹر ٹرمپ کو گلے لگانے کی صلاح دی ہے ۔

Oct 15, 2017 08:24 PM IST | Updated on: Oct 15, 2017 08:24 PM IST

نئی دہلی۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے تئیں تبدیل ہوتے موقف کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی کو جلد سے جلد مسٹر ٹرمپ کو گلے لگانے کی صلاح دی ہے ۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کو کسی تاخیر کے بغیر اس سمت فورا پہل کرنی چاہئے اور جلد ہی مسٹر ٹرمپ سے گلے ملنا چاہئے ۔ کانگریس نائب صدر نے ٹوئیٹ کیا کہ ’’مودی جی جلدی کرو، لگتا ہے صدر ٹرمپ کو پھر سے گلے لگانے کی ضرورت ہے ۔ ‘‘

انھوں نے اس ٹوئیٹ کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ ٹوئیٹ بھی پوسٹ کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ’’پاکستان اور اس کے رہنماؤں کے ساتھ پہلے سے زیادہ اچھے رشتے بنانے شروع کردئے ہیں ۔میں کئی موقعوں پر ملے انکے تعاون کے لئے انکا شکریہ اداکرتا ہوں ۔‘‘ ایک دیگرٹوئیٹ میں مسٹرگاندھی نے پارٹی کارکنوں کو مہاراشٹر کے ناندیڑ کے بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کو ملی زبردست فتح کے لئے مبارک باد دی ہے ۔

ٹرمپ کا پاکستان پر ٹوئیٹ، راہل کا طنز، مودی جی جائیے ٹرمپ کو پھر سے گلے لگائیے

کانگریس نائب صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

اسی دوران پارٹی نے بھی پنجاب کے گرداس پور لوک سبھا سیٹ پر ہوئے انتخاب میں پارٹی امیدوار سنیل جاکھڑ اور کیرالہ کی وینگارااسمبلی سیٹ پر کانگریس کی قیادت والے اتحاد کے امیدوار کی جیت پر خوشی ظاہر کی ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز