عمر فیاض کے خیالات کو مٹانے کی کوشش کرنے والے خود ہی مٹ جائیں گے: راہل ، پڑھئے اور کس نے کیا کہا ؟ 

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے لیفٹیننٹ عمر فیاض کے خیالات كومٹانے کی کوشش کی ہے وہ خود ہی مٹ جائیں گے۔

May 10, 2017 09:14 PM IST | Updated on: May 10, 2017 09:16 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے لیفٹیننٹ عمر فیاض کے خیالات كومٹانے کی کوشش کی ہے وہ خود ہی مٹ جائیں گے۔ مسٹر راہل گاندھی نے آج ٹویٹ کر کے کہا کہ فیاض کی یادوں کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ کانگریس نائب صدر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھاکہ "جن لوگوں نے اس خیال کو مٹانے کی کوشش کی ہے جس کے لئے فیاض ڈٹا تھا، وہ خود ہار جائیں گے"۔

پارٹی کی اترپردیش یونٹ کے صدر راج ببر نے مودی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں جوانوں کی شہادت کے بعد اب اس پرسنجیدہ سوال اٹھنے لگے ہیں۔ پارٹی کے ترجمان رنديپ سنگھ سوجےوالا نے ٹویٹ کیا کہ جوان کسی ریاست کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹیلی ویژن چینلوں کو مشورہ دیا کہ فیاض پراپنی ٹی آر پی بڑھانے کے بجائے انہیں قومی سلامتی پر کوتاہی برتنے کو لے کر حکومت سے سوال کرنا چاہئے۔

عمر فیاض کے خیالات کو مٹانے کی کوشش کرنے والے خود ہی مٹ جائیں گے: راہل ، پڑھئے اور کس نے کیا کہا ؟ 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا نرجی نے آج جموں و کشمیر میں لیفٹنٹ عمرفیاض کی ہلاکت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد مسئلہ کا کبھی بھی حل نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لیفٹنٹ عمر فیاض کی دہشت گردوں کے ہاتھو ں ہلاکت افسوس ناک ہے اور ہم ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں ۔تشدد کبھی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔

شہری ترقیات کے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ عمر فیاض کے قتل پر غصہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ مسٹر نائیڈو نے آج ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ لیفٹیننٹ فیاض کے قتل سے دکھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا، "میری دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ قصورواروں کو سزا دی جائے گی۔ "

Loading...

وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ کشمیر میں دہشت گردوں کی جانب سے اغوا کرنے کے بعد ہلاک کئے گئے فوج کے لیفٹیننٹ عمر فیاض وادی کے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں ۔ مسٹر جیٹلی نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں لیفٹننٹ فیاض کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے، "ہم بحران کی اس گھڑی میں لیفٹیننٹ عمر فیاض کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ لیفٹیننٹ فیاض وادی کے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ بنے رہیں گے۔ وہ ایک غیر معمولی کھلاڑی بھی تھے۔ ان کی قربانی وادی سے دہشت گردی کے خاتمے کے تئیں ہندوستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ فیاض 2 راجپوتانہ رائفل میں تعینات تھے اور چھٹی لے کر ایک رشتہ دار کے یہاں شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لئے اپنے گاؤں کلگام آئے تھے۔ دہشت گردوں نے فوج کے اس غیر مسلح افسر کا اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز