رائے بریلی : این ٹی پی سی حادثے کی تحقیقات شروع ، پہلے ہی دن ہوئے کئی اہم سنسنی خیز انکشافات

Nov 06, 2017 07:14 PM IST | Updated on: Nov 06, 2017 07:15 PM IST

رائے بریلی: قومی تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) انچاہار یونٹ حادثات کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی تحقیق کے لئے تشکیل دی گئی ٹیم کو ابتدائی تحقیق میں بہت اہم سراغ ملے ہیں۔ امید ہے کہ اگلے دو دن میں تحقیق مکمل کر لی جائےگی ۔وفاقی وزیر آرکے سنگھ کی ہدایت پر حادثے کے لئے تحقیقا ت کے لیئے تشکیل دی گئی ٹیم نے اتوار سے ہی اپنا کام شروع کردیا تھا۔ این ٹی پی سی کے ڈائریکٹر آپریٹنگ اور خدمات ایس کی رائے کی قیادت میں تین رکنی تحقیقاتی ٹیم میں بھارتی ہیوی الیکٹریکل لمیٹڈ (بھیل) کے جنرل منیجر کے سومیا اور این بی بی سی ایل کے رکن اودے کمار شامل ہیں۔ ٹیم نے حادثہ کا موقع معائنہ کے بعد آن لائن ڈیٹا بھی چیک کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آن لائن ڈیٹا کی چیکنگ کے دوران جانچ ٹیم کو بہت اہم سراغ ملے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ سے ایک دن پہلے بھی یونٹ آٹومیٹک فالٹ کی وجہ سے بند ہو گئی تھی جس کی معلومات ہیڈکوارٹر تک کے حکام کو دی گئی تھی لیکن اوپر سے آئی ہدایات کے دباؤ میں یونٹ کا کام دوبارہ شرع کردیا گیا۔ واقعہ کے دن بھی تقریبا ایک بجے یونٹ نے کام کرنا بند کر دیا تھا ۔

رائے بریلی : این ٹی پی سی حادثے کی تحقیقات شروع ، پہلے ہی دن ہوئے کئی اہم سنسنی خیز انکشافات

ذرائع کے مطابق ڈ رائی ایش سسٹم میں راکھ زیادہ ہونے کی وجہ سے یونٹ بار بار بند ہو رہی تھی لیکن افسر ان یونٹ کو چلانے پر اڑے تھے ۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم اس نقطہ پر بھی جانچ کر رہا ہے کہ بغیر کام مکمل کیا یونٹ میں کامرشیل پیداوار کس کے حکم سے شروع ہوئی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز