را‏ئے بریلی کے لوگوں کو یقین ، کانگریس صدرراہل گاندھی رکھیں گے خاص خیال

Dec 17, 2017 07:33 PM IST | Updated on: Dec 17, 2017 07:33 PM IST

رائے بریلی : آزادی کے بعد سے ہی نہرو گاندھی خاندان کا بخوبی ساتھ نبھانے والے رائے بریلی کے باشندے راہل گاندھی کے کانگریس صدر منتخب ہونے سے بے حد پرجوش ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اپنے بزرگوں کی طرح وہ بھی یہاں کے لوگوں کے ساتھ خاندانی رشتوں کی ڈور مضبوط رکھیں گے۔ آزادی کے بعد سے اب تک ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ہمیشہ رائے بریلی کے عوام نے کانگریس اور نہرو گاندھی خاندان کو گلے سے لگایا ہے۔ فیروز گاندھی، اندرا گاندھی اور ارون نہرو سمیت کانگریس کے کئی قدآور پارلیمنٹ میں یہاں کی نمائندگی کر کے فخر محسوس کر چکے ہیں ، تاہم مفادات کی نظر اندازی یہاں کے لوگوں کو قطعی برداشت نہیں ہے۔ سال 1977 کا لوک سبھا الیکشن اس بات کا براہ راست گواہ ہے جب سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو یہاں جنتا پارٹی کے راج نارائن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کانگریس کی رخصت پذیر صدر اور سال 2004 سے رائے بریلی کی رکن پارلیمنٹ سونیا گاندھی نے بھی جس طرح سے اپنے خطاب میں راہل گاندھی کو ایک آزمودہ کار سیاسی جانشین کے طور پر پیش کیا اس سے یہ بھی یہ واضح ہو گیا کہ اب وہ بڑی حد تک سرگرم سیاست سے دور ہی رهیں گي۔ انہی امکانات کے درمیان رائے بریلی کے باشندوں کو بھی احساس ہو گیا ہے کہ گاندھی-نہرو خاندان کے طور پر انہیں راہل گاندھی کا بھی پیار ملتا رہے گا۔

را‏ئے بریلی کے لوگوں کو یقین ، کانگریس صدرراہل گاندھی رکھیں گے خاص خیال

کانگریس صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز