کشمیر میں ٹیرر فنڈنگ کو لے کر علیحدگی پسند لیڈروں کے گھر اور دیگر ٹھکانوں پراین آئی اے کے چھاپے

Jun 03, 2017 11:34 AM IST | Updated on: Jun 03, 2017 11:35 AM IST

نئی دہلی : کشمیر میں ٹیرر فنڈگ کو لے کر وادی کے علیحدگی پسند لیڈروں کے گھر اور دیگر ٹھکانوں پر چھاپہ ماری ہو رہی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ فنڈگ کو لے کر حوالہ آپریٹرز کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے ماری کی کارروائی انجام دی جارہی ہے ۔ چھاپہ ماری کی یہ کارروائی کشمیر، دہلی اور ہریانہ میں 22 جگہوں پر انجام دی جارہی ہیں ۔ خیال رہے کہ رواں ہفتہ ہی این آئی اے نے تین علیحدگی پسند لیڈروں سے پوچھ گچھ کی تھی ۔

اطلاعات کے مطابق قومی جانچ ایجنسی این آئی اے  نے کشمیر میں بدامنی پھیلانے والی سرگرمیوں کے لئے پاکستان سے  ٹیرر فنڈنگ کی جانچ کے سلسلے میں وادی میں 14 مقامات اور قومی دارالحکومت کے آٹھ مقامات پر آج چھاپہ ماری کی کارروائی انجام دی ۔

کشمیر میں ٹیرر فنڈنگ کو لے کر علیحدگی پسند لیڈروں کے گھر اور دیگر ٹھکانوں پراین آئی اے کے چھاپے

file photo

ذرائع کے مطابق قومی دارالحکومت میں تقریبا آٹھ حوالہ ڈیلروں اور کاروباریوں پر بھی چھاپہ ماری کی گئی ہے ۔ جن کے یہاں چھاپہ ماری کی گئی ہے ان میں علیحدگی پسند سید علی شاہ گیلانی اور حریت کانفرنس کے دیگر لیڈروں کے قریبی ساتھی اور رشتہ دار شامل ہیں ۔ اس سلسلہ میں این آئی اے کی ٹیموں نے سونی پت کے دو مقامات پر بھی چھاپہ ماری کی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز