Live Results Assembly Elections 2018

آن لائن ٹرین ٹکٹ خریدنا ہوا سستا، پڑھیں 'ریل بجٹ' کی 9 اہم باتیں

بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے زور دے کر کہا کہ ریلوے مسافروں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Feb 01, 2017 06:01 PM IST | Updated on: Feb 01, 2017 06:01 PM IST

نئی دہلی۔ بیانوے سال بعد عام بجٹ کے ساتھ پیش ہوئے ریلوے بجٹ میں مسافروں کے لئے کئی سہولتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب آئی آر سی ٹی سی سے ٹکٹ بک کرنے پر کوئی سروس چارج نہیں لگے گا۔ بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے زور دے کر کہا کہ ریلوے مسافروں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ریل سیفٹی کے لئے ایک لاکھ کروڑ کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ ریل بجٹ کی اہم باتیں۔

آئی آر سی ٹی سی سے ٹکٹ بک کرانے پر سروس چارج نہیں لگے گا۔

آن لائن ٹرین ٹکٹ خریدنا ہوا سستا، پڑھیں 'ریل بجٹ' کی 9 اہم باتیں

Loading...

دو ہزار انیس تک تمام ٹرینوں میں بائیو ٹوائلٹ لگائے جائیں گے۔

دو ہزار بیس تک بغیر چوکیدار والے ریلوے کراسنگ کو ختم کیا جائے گا

ریل سیفٹی کے لئے ایک لاکھ کروڑ کا فنڈ مختص کیا گیا ہے

ملک کے 7 ہزار ریلوے اسٹیشن شمسی توانائی سے جڑیں گے۔

پانچ سو کلومیٹر نئی ریل لائن بچھائی جائے گی

پانچ سو اسٹیشنوں پر خودکار سیڑھیاں (اسکیلیٹر) لگائی جائیں گی

نئی میٹرو ریل پالیسی لائی جائے گی، جس سے ملازمتوں کی بہار آئے گی۔

ٹرینوں میں دوست کوچ سروس شروع کی جائے گی

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز