چار دنوں کے بعد وادی کشمیر میں ریل سروسز دوبارہ شروع

Jul 05, 2017 12:05 PM IST | Updated on: Jul 05, 2017 12:05 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر کے پلوامہ میں سلامتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کے بعد ریل خدمات آج چار دن بعد دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ بڈگام-سرینگر-اننت ناگ اور قاضی کنڈ سے جموں علاقے کے بانہال راستے پر ریل سروس شروع ہو گئی ہے۔ ایک ریلوے افسر کے مطابق ہم نے وسطی کشمیر کے سرینگر-بڈگام سے شمالی کشمیر کے بارہمولہ راستے پر کل ریل سروس شروع کر دی تھی۔

علیحدگی پسندوں نے یکم جولائی کو اننت ناگ میں سکیورٹی اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم میں مارے گئے لشکر کے دو دہشت گردوں اور دو شہریوں کی موت کی مخالفت میں دو جولائی کو ہڑتال تھی ، جسے دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ریل سروس معطل کر دی تھی۔ اس کے بعد اگلے دو دن تک پلوامہ میں سکیورٹی اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے ریل سروس روک دی گئی تھی۔ اس تصادم میں حزب المجاہدین کے تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔

چار دنوں کے بعد وادی کشمیر میں ریل سروسز دوبارہ شروع

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز