ریلوے ٹکٹ کےلئے اب بھیم ایپ سے بھی ہوگی ادائیگی

انڈین ریلوے کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے کل سے ملک بھر کے سبھی ریزرویشن مراکز پر مسافروں کو بھیم ایپ کے ذریعہ سے ادائیگی کی سہولت مہیا کرانے جارہی ہے۔

Nov 30, 2017 10:10 PM IST | Updated on: Nov 30, 2017 10:10 PM IST

نئی دہلی: انڈین ریلوے کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے کل سے ملک بھر کے سبھی ریزرویشن مراکز پر مسافروں کو بھیم ایپ کے ذریعہ سے ادائیگی کی سہولت مہیا کرانے جارہی ہے۔ ریلوے بورڈ کے رکن(ٹریفک)محمد جمشیدنے آج یہاں بتایا کہ کل یکم دسمبر سے ملک کے سبھی ریلوے ریزرویشن مراکز میں منتخبہ کاؤنٹروں پر بھیم یو پی آئی ایپ سے ادائگی کا آغاز کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیش لیس ڈیجیٹل لین دین میں ابھی تک ریلوے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ اور آن لائن بینکنگ کے ذریعہ سے ادائگی لے رہی ہے۔اب ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ریلوے نے ان طریقوں کے ساتھ بغیر کسی کارڈ کے صرف موبائل فون کے ذریعہ سے ادائگی کی سہولت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسٹر جمشید نے بتایا کہ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں اس منصوبے کا پائلٹ پروجیکٹ چلایا تھاجس کامیابی کے بعد اب اسے ملک بھر میں تین ہزار سے زیادہ پی آر ایس مراکز پر شروع کیا جارہا ہے۔اس سے سیزن ٹکٹ بھی خریدے جاسکیں گے حالانکہ غیر ریزرو ٹکٹوں کی خرید کےلئے اس سہولت کو بعد میں شروع کیا جائےگا۔بھیم ایپ کو نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا(این پی سی آئی)کے ذریعہ بنایاگیا ہے۔اس سے دیگر پیمنٹ ایپ سے بھی لین دین کیا جاسکتا ہے۔

ریلوے ٹکٹ کےلئے اب بھیم ایپ سے بھی ہوگی ادائیگی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز