تعلیم اوراسپورٹس ایک دوسرے کے لازم اور ملزوم ہیں: اے ایم یو میں راجیو شکلا کا بیان

نئی دہلی /علی گڑھ ۔ سرسید کے دوسو سالہ جشن کی مناسبت سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کنیڈی ہال میں اسپورٹ ایکسرسائز اینڈ سائنس کے عنوان سے محکمہ فیزیکل ایجوکیشن کی جانب سے قومی سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں بہ طور مہمان خصوصی ممبرآف پارلیمنٹ او ر آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا نے شرکت کی ۔

Oct 08, 2017 04:08 PM IST | Updated on: Oct 08, 2017 04:08 PM IST

نئی دہلی /علی گڑھ ۔ سرسید کے دوسو سالہ جشن کی مناسبت سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کنیڈی ہال میں اسپورٹ ایکسرسائز اینڈ سائنس کے عنوان سے محکمہ فیزیکل ایجوکیشن کی جانب سے قومی سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں بہ طور مہمان خصوصی ممبرآف پارلیمنٹ او ر آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا نے شرکت کی ۔ پروگرام میں بہ طور مہمان اعزازی ہاشمی گروپ آف ایجوکیشن (امروہہ ) کے وائس چیئرمین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر راجیو شکلا نے اپنے خطاب میں تعلیم اور اسپورٹس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں کو ایک دوسرے کا لازم اور ملزوم بتایا۔ راجیو شکلا نے کہا کہ تعلیم اتنی ہی ضروری ہے جتنا کی کھیل ۔ انہوں نے ایک مثال پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’’تیز ہوتے ہیں بچے کھیل سے جس طرح گاڑی کے پہئے تیل سے‘‘ ۔ انہوں نے کہاک ہ کسی بھی چیز کے حصول کے لئے آدمی کا فٹ ہونا انتہائی ضروری ہے ۔

راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ جب تک آدمی فٹ نہ ہو اس وقت تک وہ بہتر تعلیم حاصل کر ہی نہیں سکتا ہے اور فٹ ہونے کیلئے جسمانی ورزش انتہائی ضروری ہے اور جسمانی ورزش کا تعلق بالواسطہ اور بلا واسطہ اسپورٹس سے ہی ہوتا ہے ۔ راجیو شکلا نے اسپورٹس کے سلسلہ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مبارکباد ہے یہاں کی انتظامیہ کہ وہ لوگ تعلیم کے ساتھ اسپورٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور فیزیکل ایجوکیشن کا شعبہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ بچوں کی فٹنس کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی انتظامیہ انتہائی حساس اور ایماندار ہے ۔

تعلیم اوراسپورٹس ایک دوسرے کے لازم اور ملزوم ہیں: اے ایم یو میں راجیو شکلا کا بیان

راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ جب تک آدمی فٹ نہ ہو اس وقت تک وہ بہتر تعلیم حاصل کر ہی نہیں سکتا ہے اور فٹ ہونے کیلئے جسمانی ورزش انتہائی ضروری ہے اور جسمانی ورزش کا تعلق بالواسطہ اور بلا واسطہ اسپورٹس سے ہی ہوتا ہے ۔

اس موقع پر ہاشمی ایجوکیشن کے وائس چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے سرسید کی تحریک سے ہی حوصلہ پاکر اپنے امروہہ میں تعلیم کی شمع روشن کی ہے او ر بچوں کے ساتھ بچیوں کی تعلیم پر بھی ہماری خصوصی توجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے طلبہ او ر طالبات کو فٹ رکھنے کیلئے مختلف طرح کے نہ صرف پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں بلکہ مسلسل اس سلسلہ میں کوشش کرتے ہیں اور ہر روز نئی نئی ایکٹیویٹی کرتے ہیں تاکہ ہمارے بچے فٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ فٹ رہنے کیلئے ضروری ہے کہ فیزیکل ایکسرسائز کی جائے ۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کے شعبہ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اقدام انتہائی لائق ستائش ہے ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے صدارتی خطبہ میں مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس سے لے کر تعلیمی اور سیاسی و سماجی شخصیات کی باوقارموجودگی ہمارے لئے انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے بچوں کو جسمانی اور تعلیمی طور پر مکمل فٹ رکھیں۔ انہوں نے فیزیکل ایجوکیشن محکمہ کو اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرنے کے لئے مبارد دی اور ساتھ ہی مستقبل میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرتے رہنے کی اپیل کی۔

 اس موقع پر محکمہ کے ڈائرکٹر محمد ارشد باری، چیف آرگنائزنگ سکریٹری محمد معراج الدین فریدی اور چیئر پرسن پروفیسر برج بھوشن سنگھ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر راجیو شکلا اور ہاشمی گروپ آف ایجوکیشن کے وائس چیئرمین کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفرا ز کیا گیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز