راجیو گاندھی قتل کیس : اے جی پراری والن کی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے معاملہ میں سزا کاٹنے والے اے جی پراری والن کی عرضی کو آج سپریم کورٹ نے مسترد کردیا ۔

Mar 14, 2018 06:45 PM IST | Updated on: Mar 14, 2018 06:46 PM IST

نئی دہلی: سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے معاملہ میں سزا کاٹنے والے اے جی پراری والن کی عرضی کو آج سپریم کورٹ نے مسترد کردیا ۔اس عرضی میں پراری والن نے سپریم کورٹ سے خواہش کی تھی کہ مئی 1999ء میں صادر کردہ فیصلہ پر نظرثانی کی جائے۔ جسٹس رنجن گوگوئی ‘جسٹس ایم شانتنا گودار اور جسٹس آر بھانومتی پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے اس عرضی کو مستردکرتے ہوئے کہاکہ 1999ء کے مقدمہ میں صادر کئے گئے فیصلہ میں مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

قبل ازیں سی بی آئی نے سپریم کورٹ سے پیراری وارن کی عرضی کو مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاتھاکہ اس عرضی میں کوئی اہم وجہ نہیں ہے کہ اس پر نظرثانی کی جائے۔ سپریم کورٹ میں داخل کردہ اپنے حلف نامہ میں سی بی آ ئی نے کہاکہ راجیو گاندھی قتل کیس کے ہمہ شعبہ جاتی تحقیقات ایجنسی (ایم ڈی ایم ا ے) کے ذریعہ جانچ کی گئی ہے۔

راجیو گاندھی قتل کیس : اے جی پراری والن کی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

راجیو گاندھی ۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز