ماہر اقتصادیات راجیو کمار ہوں گے نیتی آیوگ کے نئے ڈپٹی چیئرمین

Aug 06, 2017 09:28 AM IST | Updated on: Aug 06, 2017 09:29 AM IST

نئی دہلی۔ ماہر اقتصادیات راجیو کمار نیتی آیوگ کے نئے ڈپٹی چیئرمین ہوں گے۔ مسٹر راجیو کمار معروف ماہر اقتصادیات ہیں اور وہ رخصت پذیر نائب صدر اروند پنگڑھيا کے جانشیں ہوں گے۔ حکومت نے اے آئی آئی ایم کے محکمہ امراض اطفال کے سربراہ ڈاکٹر ونود پال کو نیتی آیوگ کا رکن بھی مقرر کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چند روز پہلے مسٹر پنگڑھيا نے کولمبیا یونیورسٹی میں اقتصادیات کے پروفیسر کے طور پر اپنی واپسی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے نیتی آیوگ کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش کئے جانے کی درخواست کی تھی۔

ماہر اقتصادیات راجیو کمار ہوں گے نیتی آیوگ کے نئے ڈپٹی چیئرمین

راجیو کمار معروف ماہر اقتصادیات ہیں اور وہ رخصت پذیر نائب صدر اروند پنگڑھيا کے جانشیں ہوں گے : تصویر، ٹوئیٹر

ری کمنڈیڈ اسٹوریز