مودی کابینہ میں رد و بدل کی قیاس آرائی کے دوران چھ وزرا نے اپنے عہدہ سے دیا استعفی

مرکزی وزیر راجیو پڑتاپ روڈی نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ انہوں نے اسکل ڈیولپمنٹ کے وزیر کے عہدہ سے استعفی دیا ہے ۔

Aug 31, 2017 10:48 PM IST | Updated on: Sep 01, 2017 10:04 AM IST

نئی دہلی : مرکزی وزیر راجیو پڑتاپ روڈی نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ انہوں نے اسکل ڈیولپمنٹ کے وزیر کے عہدہ سے استعفی دیا ہے ۔ خیال رہے کہ انہوں نے ایسے موقع پر استعفی دیا ہے جب کابینہ میں رد و بدل کی قیاس آرائی کے دوران آج ہی بی جے پی کے صدر امت شاہ نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی ہے۔

علاہ ازیں اوما بھارتی ، کلراج مشرا ، پھگن سنگھ کلستے ، سنجیو بلیان ، نرملا سیتا رمن اور گری راج سنگھ شامل ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ اوما بھارتی نے صحت کی بنیاد پر استعفی دیا ہے ۔ جبکہ مغربی اترپردیش کے مظفر نگر سے ممبر پارلیمنٹ سنجیو بالیان کو پارٹی میں بھیجا جاسکتا ہے اور ان کی جگہ باغپت سے ممبر پارلیمنٹ اور سابق ممبئی پولیس کمشنر ستیہ پال سنگھ کو وزیر بنایا جاسکتا ہے ۔

مودی کابینہ میں رد و بدل کی قیاس آرائی کے دوران چھ وزرا نے اپنے عہدہ سے دیا استعفی

خیال رہے کہ مودی کابینہ میں رد و بدل کی قیاس آرائی زوروں پر ہے ۔ بی جے پی کے ذرائع نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی رد و بدل ہوسکتی ہے ۔ غور طلب ہے کہ مسٹر روڈی مودی کابینہ میں قداور لیڈر مانے جاتے تھے ۔ وہ بہار کی سرنا سیٹ سے لوک سبھا کے ممبر ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز