Live Results Assembly Elections 2018

تین طلاق سے متعلق بل کے مسودے پرراجناتھ سنگھ کا سشما اور نقوی سمیت سینئر وزرا سے تبادلہ خیال

مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں سینئر وزراء کے ساتھ ایک میٹنگ میں تین طلاق سے متعلق بل کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا۔

Nov 23, 2017 11:39 PM IST | Updated on: Nov 24, 2017 12:07 AM IST

نئی دہلی : مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں سینئر وزراء کے ساتھ ایک میٹنگ میں تین طلاق سے متعلق بل کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے تین طلاق پر پابندی لگائے جانے کے بعد اس پرقانونی تعمیل کے لئے حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں بل لانے جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں عدالت کے فیصلے کے تناظر میں اس مسئلے کے تمام پہلوؤں پر وسیع تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا سیشن 15 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے اور اس کے پیش نظر حکومت اس سے پہلے بل کے مسودے کو حتمی شکل دینا چاہتی ہے۔

تین طلاق سے متعلق بل کے مسودے پرراجناتھ سنگھ کا سشما اور نقوی سمیت سینئر وزرا سے تبادلہ خیال

میٹنگ میں مسٹر سنگھ کے علاوہ وزیر خارجہ سشما سوراج، قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد، اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر تھاورچند گهلوت، قانون و انصاف کے وزیر مملکت پی پی چودھری نے حصہ لیا۔ میٹنگ میں اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال بھی موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ تین طلاق پر عدالت کی طرف سے پابندی لگائے جانے کے باوجود اس پر روک نہیں لگی ہے اور اب بھی اس طرح کے کئی واقعات سامنے آ رہے ہیں، اس پر غور کرنے اور صحیح قانون سازی کے لئے مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز