راجناتھ سنگھ نے کہا :  این آئی اے کے نام سے بھی اب ٹیرر فنڈنگ کرنے والوں کا دہل جاتا ہے دل

Aug 20, 2017 09:00 PM IST | Updated on: Aug 20, 2017 09:00 PM IST

لکھنؤ: ملک میں دہشت گردی اور نکسل واد کی چولیں ہلانے والی قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ این آئی اے کے نام سے ’ٹیررفنڈنگ‘ کرنے والوں کے دل میں خوف و ہراس ہوتا ہے۔ مسٹر سنگھ نے آج یہاں این آئی اے کے دفتر اور رہائشی کمپلیکس کا افتتاح كرنےکے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ این آئی اے ایک 'كریڈبل انویسٹی گیشن ایجنسی ہے جس کے نام سے ٹیررفنڈنگ کرنے والوں کے دل میں خوف و ہراس ہوتا ہے۔ این آئی اے بہت سائنسی طریقے سے دہشت گردانہ مقدمات کی تحقیقات کرتی ہے۔ دہشت گردی اور نکسلزم جیسے مسائل میں جعلی نوٹوں کا ایک بڑا کردار ہے۔ این آئی اے اس مسئلے پر بھی بہت مؤثر طریقے سے تحقیقات کر رہی ہے۔’ٹیررفنڈنگ‘ میں ملوث متعدد افراد اب اس کی گرفت میں ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ 2009 ء سے این آئی اے وجود میں آیا، دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات بہت سائنسی انداز میں ہوئی۔ اس نے اب تک 165 مقدمات میں سے 95 فیصد معاملات کو حل کیا ہے، جس میں سے 94 فیصد معاملات میں قصورواروں کو سزا دلانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس ایجنسی کے قیام کے بعد سے نارتھ ایسٹ میں انتہا پسندی میں 75 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ نکسل واد کے واقعات میں 40 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔

راجناتھ سنگھ نے کہا :  این آئی اے کے نام سے بھی اب ٹیرر فنڈنگ کرنے والوں کا دہل جاتا ہے دل

راجناتھ سنگھ، پی ٹی آئی، فائل فوٹو

مسٹر سنگھ نے کہا کہ اب تک این آئی اے کا اپنا دفتری احاطہ نہیں تھا۔ لکھنؤ میں تعمیرشدہ ایجنسی کا یہ پہلا نجی دفتر اور رہائشی عمارت ہے۔ اس کے قیام کے ساتھ، اس ایجنسی کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ این آئی اے ایک خودمختار ادارہ ہے۔ اس میں کسی کی مداخلت نہیں ہے۔ دہشت گردی سے ملک کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات پوری سختی سے کئے جا رہے ہیں۔ جلد ہی ہم دہشت گردی، نکسلزم وغیرہ جیسے مسائل سے نجات حاصل کریں گے۔ این آئی اے ریاست کی انٹیلی جنس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور اطلاعات کی بھی شراکت کرے گی۔

اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے ملک دہشت گردی سے لڑ رہا ہے۔ کئی پڑوسی ممالک نے دہشت گردی کو فروغ دیتے ہوئے اسے اپنی خارجہ پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک اس چیلنج کا ڈٹ کرسامنا کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف مسلسل مؤثر کارروائی کر رہا ہے، جس کا نتیجہ ہے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد کو ختم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے مؤثر طریقے سے کام کرتے ہوئے دہشت گردی سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ دہشت گردی کسی بھی تہذیب معاشرے کے لئے لعنت ہے اور جدید ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف تمام بین الاقوامی اقدامات کا حامی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز