جے شاہ پر لگے الزامات بے بنیاد، جانچ کی ضرورت نہیں: راج ناتھ سنگھ

Oct 10, 2017 04:33 PM IST | Updated on: Oct 10, 2017 04:34 PM IST

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی ) کےصدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ پر مبینہ بدعنوانی کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے آج کہا کہ اس طرح کےالزامات پہلے بھی لگائے گئے ہیں اور انکی جانچ کی ضرورت نہیں ہے ۔  مسٹر جے شاہ کی کمپنی کے سوالوں کے گھیرے میں آنے کے بعد بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے انکا دفاع کیا ہے اور اسی کڑی میں مسٹر سنگھ نے بھی آج انکا دفاع کیا ہے ۔قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) کے یہاں نئے ہیڈکوارٹر کا افتتاح کرنے کے موقع پر جب صحافیوں نے ان سے بی جے پی صدر کے بیٹے پر عائد الزامات کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا کہ ’’ یہ بے بنیاد الزامات ہیں ۔اس طرح کے الزامات پہلے بھی لگتے رہے ہیں انکی جانچ کی ضرورت نہیں ہے ۔‘‘

ایک میڈیا رپورٹ میں مسٹر جے شاہ کی کمپنی ٹمپل انٹر پرائزیز پرائیویٹ لمیٹڈ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2015میں اس کمپنی کا ٹرن اوور صرف 50ہزار روپئے تھا جو سال 16۔2015میں بڑھ کر 80کروڑ 50لاکھ روپئے تک پہنچ گیا۔اس کے علاوہ کمپنی کو ضابطوں کی خلاف ورزی کرکے بغیر گارنٹی کے 15کروڑ روپئے کا قرض بھی دیا گیاہے ۔

جے شاہ پر لگے الزامات بے بنیاد، جانچ کی ضرورت نہیں: راج ناتھ سنگھ

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

ان الزامات کو بی جے پی نے بھی جھوٹا اور پارٹی قیادت کو بدنام کرنے والا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر جے شاہ نجی حیثیت والے شخص ہیں اور انکے کاروبار کا کسی بھی سرکاری ایجنسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔انکا کام پوری طرح سے شفاف اور قانون کے مطابق ہے ۔وہ مالی لین دین شفاف رکھنے کے ساتھ پورا ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز