قومی راجدھانی دہلی میں غیر قانونی کالونیوں کو ریگولر کرنے کیلئے تین سال کی مہلت ، راجیہ سبھا میں بل پاس

قومی راجدھانی دہلی میں غیر قانونی کالونیوں کو ریگولر کرنے کے لئے مزید تین سال کا وقت دینے والے ترمیمی بل کو آج راجیہ سبھا نے صوتی ووٹوں سے منظور کرلیا ۔

Dec 28, 2017 11:28 PM IST | Updated on: Dec 28, 2017 11:28 PM IST

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں غیر قانونی کالونیوں کو ریگولر کرنے کے لئے مزید تین سال کا وقت دینے والے ترمیمی بل کو آج راجیہ سبھا نے صوتی ووٹوں سے منظور کرلیا ۔ اس کے ساتھ ہی اس پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی ہے۔ لوک سبھا نے کل ہی اس بل کو منظور کیا تھا۔ شہری ترقیات و شہری غربت کے خاتمے کے وزیر ہردیپ پوری نے قومی راجدھانی خطہ دہلی قوانین(اسپیشل پرویژن) دوسرا (ترمیمی) بل 2017 پر بحث کا جواب دیتے ہوئے ایوان کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت دہلی کی غیر قانونی کالونیوں کے ریگولرائزیشن اور تجاوز ات سے متعلق دیگر مسائل پر ریاستی حکومت سمیت تمام فریقوں سے رابطہ کرے گی اور ماسٹر پلان کے بارے میں تبادلہ خیال کرے گی۔

اس کے بعد اس بل کو صوتی ووٹوں سے منظور کرلیا گیا۔ اس سے پہلے بل پر بحث میں کانگریس کے پرویز ہاشمی، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وجے گوئل، سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال، بہوجن سماج پارٹی کے ویر سنگھ، کمیونسٹ پارٹی کے ڈی راجہ، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ٹی کے رنگا راجن، جنتا دل یونائیٹڈ کے ہری ونش اور ترنمول کانگریس کے ندیم الحق نے حصہ لیا ۔

قومی راجدھانی دہلی میں غیر قانونی کالونیوں کو ریگولر کرنے کیلئے تین سال کی مہلت ، راجیہ سبھا میں بل پاس

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز