جے ڈی یو کے باغی لیڈر شرد یادو اور علی انور کوراجیہ سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے نوٹس

Oct 20, 2017 09:41 PM IST | Updated on: Oct 20, 2017 09:41 PM IST

نئی دہلی: راجیہ سبھا نے جے ڈی یو کے 'باغی لیڈر شرد یادو اور علی انور سے ان کی رکنیت کے معاملے پر 30 اکتوبر کو اپنا موقف رکھنے کو کہا ہے۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے ایوان میں جے ڈی یو کے لیڈر رام چندر پرساد سنگھ کی عرضی کو بنیاد بناتے ہوئے مسٹر یادو اور مسٹر انور کو نوٹس جاری کئے ہیں، جس میں انہیں 30 اکتوبر کو چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کے سامنے حاضر ہو کر اپنا موقف رکھنے کا موقع دیا ہے۔

راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ مسٹر آر پی سی سنگھ کی صدارت میں جے ڈی یو لیڈروں کے وفد نے مسٹر یادو اور مسٹرانوار کی رکنیت کو ختم کرنے کے لئے چیئرمین کو درخواست دی ہے۔ مسٹر سنگھ نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور خود ہی پارٹی سے الگ ہونے کی وجہ سے مسٹر یادو اور مسٹر انور کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جے ڈی یو کے باغی لیڈر شرد یادو اور علی انور کوراجیہ سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے نوٹس

شرد یادو: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز