گجرات : کانگریس نے 8 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا ، وہپ نہ ماننے پر کی گئی کارروائی

Aug 09, 2017 09:54 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 11:13 PM IST

نئی دہلی : گجرات راجیہ سبھا الیکشن میں پارٹی وہپ نہ ماننے والے 8 قانون سازوں کے خلاف کانگریس نے کارروائی کی ہے۔ کانگریس نے اپنے 8 ایم ایل ایز کو پارٹی سے 6 سال تک کیلئے باہر کا راستہ دکھادیا ہے۔ ان ایم ایل ایز پرگجرات راجیہ سبھا انتخابات کے دوران پارٹی کے خلاف ووٹ ڈالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان 8 میں سے چھ اراکین اسمبلی نے پہلے ہی استعفی دے دیا تھا۔

ان  8 میں سے پہلا نام شنکر سنگھ واگھیلا کا ہے۔ واگھیلا ایک طویل عرصے سے باغی تیور اپنائے ہوئے تھے ۔ ان کے علاوہ، مہندر واگھیلا ، سی کے راولجی، امت چوہدری، راگھوجی پٹیل، دھرمندر سنگھ جڈیجہ ، بھولابھائی گوہیل اور کرم سنگھ مکوانا شامل ہیں۔

گجرات : کانگریس نے 8 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا ، وہپ نہ ماننے پر کی گئی کارروائی

راجیہ سبھا انتخابات سے قبل کانگریس نے وہپ جاری کیا تھا، لیکن یہ تمام ایم ایل ایز نے اسے تسلیم نہیں کیا۔ پہلے سے ہی یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ کانگریس پارٹی لائن کے خلاف کام کرنے والوں پر کارروائی کرے گی۔ پارٹی نے انتخابات کے بعد اس طرح کے قانون سازوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز