اس پاکستانی خاتون سے 36 سال سے راکھی بندھوا رہے ہیں مودی، اس بار خود کیا فون

Aug 07, 2017 12:37 PM IST | Updated on: Aug 07, 2017 12:38 PM IST

نئی دہلی۔ ایک پاکستانی نژاد خاتون ہر سال وزیر اعظم نریندر مودی کو راکھی باندھتی ہیں۔ اس بار بھی وہ راکھی باندھنے کے لئے تیاری کر رہی ہیں۔ ان کا نام قمر محسن شیخ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 36 سال سے مودی کو راکھی باندھ رہی ہیں۔

شیخ کی پیدائش پاکستان میں ہوئی ہے لیکن وہ خود کو ہندوستانی ہی مانتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دل سے ہندوستانی ہیں اور ہندوستان میں رہنے پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے بتایا، 'شادی کے بعد وہ ہندوستان آ گئیں۔ میکے کی بہت یاد آتی تھی۔ یہاں ان کے زیادہ رشتہ دار نہیں تھے۔ جس وقت نریندر مودی سنگھ کے کارکن تھے تو کام کے سلسلے میں ان سے ملنا جلنا ہوتا رہتا تھا۔ ایسے ہی ایک بار راکھی کے دن وہ ان سے ملیں۔ میں نے ان سے راکھی باندھنے کی بات کہی تو مودی نے خوشی سے ہاتھ آگے کر دیا اور میں نے راکھی باندھ دی۔

اس پاکستانی خاتون سے 36 سال سے راکھی بندھوا رہے ہیں مودی، اس بار خود کیا فون

شیخ کے مطابق، 'اس بار مجھے لگا کہ وہ مصروف ہوں گے لیکن دو دن پہلے ان کا فون آیا۔ مجھے اس سے کافی خوشی ہوئی اور اب تیاری کر رہی ہوں۔ ' انہوں نے پی ایم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور دور اندیشی کے چلتے وہ وزیر اعظم کے عہدے تک پہنچے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز