بارہویں ٹاپر رکشا گوپال نے کہا : آرٹس کو نیچا دیکھا جاتا ہے، نظریہ تبدیل کریں

May 28, 2017 01:42 PM IST | Updated on: May 31, 2017 04:37 PM IST

نئی دہلی : سی بی ایس ای بورڈ کے نتائج کا اتوار کو اعلان کردیا گیا هے۔ نوئیڈا ایمیٹي انٹرنیشنل اسکول کی طالبہ رکشا گوپال نے 12 ویں میں 99.6٪ پوائنٹس کے ساتھ ملک بھر میں ٹاپ کیا ہے۔ رکشا نے آرٹس موضوع سے ٹاپ کیا ہے۔

رکشا گوپال نے نیوز 18 ہندی سے خاص بات چیت میں کہا کہ وہ اس کامیابی کا کریڈٹ وہ سب سے پہلے اپنے والدین اور ٹیچروں کو دینا چاہتی ہیں ۔ رکشا نے بتایا کہ اس کو یقین نہیں تھا کہ وہ ٹاپ کرے گی،لیکن پرچے اچھے ہوئے تھے۔ عام خاندان میں پیدا یوئی رکشا کی ماں ایک ہاوس وائف ہیں اور باپ گوپال سری نواسن ایک تیل کمپنی میں ملازم ہیں۔

بارہویں ٹاپر رکشا گوپال نے کہا : آرٹس کو نیچا دیکھا جاتا ہے، نظریہ تبدیل کریں

رکشا نے کہا کہ آرٹس کو نیچا دیکھا جاتا ہے۔ میں بتاؤں گی یہ سبجیکٹس کافی اچھے ہیں۔ رکشا نے بتایا کہ جن لوگوں کے نمبر کم آئے ہیں ، وہ مایوس نہ ہوں، محنت کریں گے کامیابی ضرور ہاتھ لگے گی۔

کامیابی کے بعد مستقبل متعلق سوال کے ایک جواب میں رکشا گوپال نے بتایا کہ وہ دہلی یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں آنرس کرنا چاہتی ہیں ۔ رزلٹ کا اعلان ہونے کے بعد رکشا کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔ ہر کوئی اس کامیابی کے لئے مبارک باد دیتا نظر آرہا ہے۔

خیال رہے کہ سی بی ایس ای ٹاپر میں دوسرے نمبر پر چندی گڑھ کی بھومی ساونت رہیں۔ انہوں نے 99.4 فیصد پوائنٹس حاصل کرکے سائنس میں ٹاپ کیا ہے۔ وہیں تیسرے نمبر پر آدتیہ جین اور منت لوتھرا مشترکہ طورپر ہیں ۔ آدتیہ اور منت لوتھرا دونوں نے ہی کامرس میں 99.2 فیصد پوائنٹس حاصل کئے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز