بابری مسجد - رام جنم بھومی حق ملکیت کیس : آج دوپہر دو بجے سے سپریم کورٹ میں شروع ہوگی سماعت

Aug 10, 2017 11:41 PM IST | Updated on: Aug 11, 2017 10:01 AM IST

نئی دہلی : بابری مسجد -رام جنم بھومی اراضی تنازعہ پر سپریم کورٹ میں جمعہ سے سماعت شروع کی جائے گی۔ یہ معاملہ متنازع 2.77 ایکڑ زمین کے مالکانہ حق کو لے کر ہے۔ 2010 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے زمین کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا تھا۔

ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کوسبھی فریقوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے زمین کا ایک ایک ٹکڑا رام للا براجمان، نرموهي اکھاڑہ اور یوپی سنی وقف بورڈ کو دے دیا تھا۔ تمام فریقوں کے ذریعہ فیصلہ کو چیلنج کرنے کی وجہ سے متنازعہ زمین پر جوں کی توں صورتحال برقرار ہے۔ تاہم متنازع زمین پر تعمیر عارضی مندر میں پوجا کرنے کی اجازت ہے۔

بابری مسجد - رام جنم بھومی حق ملکیت کیس : آج دوپہر دو بجے سے سپریم کورٹ میں شروع ہوگی سماعت

file photo

جمعہ کو دو بجے سپریم کورٹ میں تین ججوں کی بینچ اس معاملہ کی سماعت کرے گی۔ بینچ میں جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس عبدالنذیر ہوں گے۔ اس معاملہ میں کئی فریق ہیں ، جنہوں نے متنازع زمین پر مالکانہ حق ہونے کا دعوی کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں سبھی فریقوں کو سنا جائے گا۔

مالکانہ حق کے علاوہ بابری مسجد کو شہید کرنے کو لے کر بھی مجرمانہ مقدمہ لکھنؤ کی خصوصی عدالت میں چل رہا ہے۔ اس معاملہ میں لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سمیت بی جے پی اور آر ایس ایس کے کئی لیڈران ملزم ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز