ایودھیا میں دوبارہ پتھر پہنچنے لگے، گزشتہ مہینہ سے اب تک تقریبا20 ٹرک پتھر آ چکے ہیں

Oct 09, 2017 12:04 PM IST | Updated on: Oct 09, 2017 12:04 PM IST

ایودھیا ۔ ایودھیا میں متنازع رام جنم بھومی پر مندر کی تعمیر کے لئے وشو ہندوپریشد (وی ایچ پی) کی ورک شاپ میں تراشنے کے لئے پتھر پھر سے پہنچنے لگے۔ وی ایچ پی کے ذرائع کے مطابق گزشتہ مہینے سے اب تک تقریبا20 ٹرک پتھر آچکے ہیں اور انہیں رام سیوک پورم میں رکھا جا رہا ہے۔ پتھروں کو تراشنے کا کام بھی وہیں چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز آٹھ افراد اس کام میں لگائے گئے ہیں۔

وشو ہندو پریشد کے ماڈل کے مطابق مجوزہ مندر کی اونچائی 128 فٹ،لمبائی 269 فٹ 5انچ اور چوڑائی 140 فٹ ہو گی۔ دو منزلہ مجوزہ مندر میں مجموعی طور پر 212 ستون لگیں گے۔ ہر منزل پر 106 ستون ہوں گے۔ فرش پرلگنے والے ستونوں کی اونچائی 16 فٹ 8 انچ جبکہ پہلی منزل پر بنائے جانے والے ستونوں کی اونچائی 14 فٹ 8 انچ ہوگی۔ ہر ستون پر 16 مورتیوں کی تعمیرکی جائے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مندر کی فرش سمیت تقریبا 70 فیصد پتھر تراشے جا چکے ہیں۔

ایودھیا میں دوبارہ پتھر پہنچنے لگے، گزشتہ مہینہ سے اب تک تقریبا20 ٹرک پتھر آ چکے ہیں

بابری مسجد، فائل فوٹو: گیٹی امیجیز

قابل ذکر ہے کہ ستمبر 1990 میں بنائی جانے والی وشو ہندو پریشد کی اس ورکشاپ میں درمیان کے ایک دوسال چھوڑ کرمسلسل پتھروں کو تراشہ جا رہا ہے۔ وشوہندو پریشد کا دعوی ہے کہ مندر کی تعمیر ہونے پر یہی پتھر اس میں لگائے جائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز