دس وزیر اعظم دینے والے اتر پردیش سے رام ناتھ كووند پہلے صدرجمہوریہ

لکھنؤ۔ ملک کے 15 میں سے دس وزیر اعظم دینے والے اتر پردیش سے رام ناتھ كووند نے حلف لے کر ریاست سے پہلے صدر جمہوریہ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

Jul 25, 2017 06:00 PM IST | Updated on: Jul 25, 2017 06:00 PM IST

لکھنؤ۔  ملک کے 15 میں سے دس وزیر اعظم دینے والے اتر پردیش سے رام ناتھ كووند نے حلف لے کر ریاست سے پہلے صدر جمہوریہ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ملک کی سیاسی سمت طے کرنے والی آبادی کے حساب سے سب سے بڑی ریاست اتر پردیش سے مسٹر كووند سے پہلے کوئی صدرجمہوریہ نہیں ہوا تھا۔ اس ریاست نے جواہر لال نہرو، لال بہادر شاستری، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، وی پی سنگھ، چندر شیکھر، چودھری چرن سنگھ، اٹل بہاری واجپئی اور نریندر مودی کی شکل میں دس وزیراعظم دئےہیں لیکن اب تک اس ریاست سے ملک کو کوئی صدرجمہوریہ نہیں ملا تھا ۔

ملک کے مانچسٹر کی حیثیت سے مشہور کانپور سے تعلق رکھنے والے رام ناتھ كووند اس ریاست سے پہلے صدرجمہوریہ بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے ڈاکٹر راجندر پرساد، سروپلی رادھا کرشنن، ذاکر حسین، وی وی گری، فخرالدین علی احمد، نیلم سنجیو ریڈی، گیانی ذیل سنگھ، آر وینکٹ رمن، شنکر دیال شرما، کے آر نارائنن، اے پی جے عبدالکلام، پرتیبھا پاٹل اور پرنب مکھرجی آئینی اعلی ترین عہدے پر فائز ہو چکے ہیں۔ ان 13 صدور میں سے کوئی اتر پردیش کا مقامی نہیں تھا۔ اترپردیش شاید اب ملک کی پہلی ایسی ریاست بن گیا ہے جس نے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم دونوں ہی دئےہیں۔ یوں تو صدر اور وزیر اعظم پورے ملک کے ہوتے ہیں لیکن صدر کی اصل رہائش گاہ اور وزیر اعظم کا پارلیمانی حلقہ اتر پردیش میں ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ کافی فخر محسوس کر رہے ہیں۔ مسٹر كووند کے خاندان کے بہت سے لوگ ان کے حلف برداری کی تقریب کو دیکھنے دہلی گئے ہیں۔ ان کی بھتيجياں اور بھابھياں ان کے گاؤں پرونكھ میں ہیں۔ وہاں میں جشن کا ماحول ہے۔

دس وزیر اعظم دینے والے اتر پردیش سے رام ناتھ كووند پہلے صدرجمہوریہ

راشٹرپتی بھون میں رخصت پذیر صدر پرنب مکھرجی اور نو منتخب صدر رام ناتھ کووند

مسٹر كووند کے آبائی گھر میں مسلسل جلیبیاں بن رہی ہیں۔ جشن میں شامل لوگوں کو جلیبی اور دہی کھلائی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق جلیبی اور دہی کھانا اور کھلانا دونوں کو ہی اچھا سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز