Live Results Assembly Elections 2018

رام ناتھ كووند نے صدر کے عہدے کا حلف لیا، کہا مٹی کے گھر میں میری پرورش ہوئی

نئی دہلی۔ مسٹر رام ناتھ كووند نے آج ملک کے صدر کے طور پر آئین کی حفاظت کا حلف لیا۔

Jul 25, 2017 11:57 AM IST | Updated on: Jul 25, 2017 01:12 PM IST

نئی دہلی۔ مسٹر رام ناتھ كووند نے آج ملک کے صدر کے طور پر آئین کی حفاظت کا حلف لیا۔ ملک کے چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں منعقدہ پروقار تقریب میں مسٹر كووند کو دوپہر سوا بارہ بجے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

حلف برداری کی تقریب میں راجیہ سبھا کے چیئرمین حامد انصاری، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن، کابینی وزیر، غیر ملکی سفارت کار ، ایم پی اور اعلی فوجی افسر شامل تھے۔ حلف برداری کے بعد نئے صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس کے بعد مسٹر كووند نے پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔

رام ناتھ كووند نے صدر کے عہدے کا حلف لیا، کہا مٹی کے گھر میں میری پرورش ہوئی

رام ناتھ كووند نے کہا ہم وطنوں کی امیدوں پر کھرا اتروں گا۔

رام ناتھ كووند نے کہا مجھے صدارتی عہدہ سونپنے کے لئے شکریہ۔

Loading...

رام ناتھ كووند نے کہا میں مٹی کے گھر میں پلا بڑھا۔

رام ناتھ كووند نے کہا 125 کروڑ شہریوں کو سلام کرتا ہوں۔

 رام ناتھ كووند نے کہا 21 ویں صدی ہندوستان کی ہوگی۔

 رام ناتھ كووند نے کہا ملک کا ہر شہری ملک کی تعمیر میں حصہ دار۔

رام ناتھ كووند نے کہا ملک میں تنوع کے بعد بھی ہم متحد۔

کووند کے خاندان نے سب کا شکریہ ادا کیا

 نو منتخب صدر رام ناتھ كووند کی حلف برداری کی تقریب کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ان کے پورے خاندان نے انہیں ملک کا پہلا شہری منتخب کرنے کے لئے تمام ممبران پارلیمنٹ اور ملک کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر كووند کی بیٹی سواتی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ والد کے صدر بننے پر پورا خاندان بہت خوش ہے۔ انہوں نے تمام ممبران پارلیمنٹ اور ان کے لئے ووٹ ڈالنے والے ہر شخص اور پورے ملک کا شکریہ ادا کیا۔ نئے صدر کے بیٹے پرشانت کمار، ان کی بہو اور خاندان کے دیگر اراکین بھی ساتھ تھے۔

میڈیا کے اصرار پر پورے خاندان نے کھڑے ہو کر فیملی تصویر بھی كھینچوائی۔

اس سے پہلے صدر کے عہدے کا حلف لینے کے لئے كووند آج راج گھاٹ پہنچے۔ سیاہ رنگ کا سفاری سوٹ پہنے كووند کے ساتھ ان کی بیوی بھی تھیں۔ بتا دیں کہ صدارتی انتخابات میں كووند نے اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار کو تین لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی۔ كووند کو 702044 یعنی کل 65.66٪ ووٹ ملے۔ اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار کو 367314 یعنی 34.35٪ ووٹ ملے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز