پنچ کولہ تشدد : رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت روپوش ، ہریانہ پولیس نے جاری کیا لک آوٹ نوٹس

ہریانہ پولیس نے گرمیت رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت انساں کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے ۔

Sep 01, 2017 03:27 PM IST | Updated on: Sep 01, 2017 03:29 PM IST

پنچ کولہ : ہریانہ پولیس نے گرمیت رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت انساں کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے ۔ ہنی پریت کے خلاف پہنچ کولہ تشدد کو اکسانے اور رام رحیم کو کورٹ سے بھگانے کی سازش رچنے کے الزامات لگائے گئے ہیں ۔ رام رحیم کو جب جیل بھیجا گیا تھا اس وقت ہنی پریت بھی اس کے ساتھ گئی تھی۔

ہنی پریت رام رحیم کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار تھی ۔ ساتھ ہی ساتھ وہ جیل میں بھی ڈھائی گھنٹے تک رام رحیم کے ساتھ رہی ۔ تاہم بعد میں اعتراض کئے جانے کے بعد ہنی پریت کو باہر جانے کیلئے کہا گیا ۔ اس کے بعد سے ہی وہ روپوش ہے۔

پنچ کولہ تشدد : رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت روپوش ، ہریانہ پولیس نے جاری کیا لک آوٹ نوٹس

پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پنچ کولہ میں تشدد منصوبہ بند تھی اور ہنی پریت اس تشدد کو بڑھانا چاہتی تھی ۔ ہنی پریب کے نیپال کے راستے ملک سے باہر فرار ہوجانے کے خدشہ کے پیش نظر لک آوٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز