ہریانہ : بابا گرمیت رام رحیم کے ڈیرہ میں داخل ہوئی سرچ آپریشن ٹیم ، سرسا میں کرفیو نافذ

Sep 08, 2017 10:07 AM IST | Updated on: Sep 08, 2017 10:07 AM IST

سرسا : بابا گرمیت رام رحیم کے ڈیرہ سچا سودا کے دفتر کی تلاشی مہم شروع ہوگئی ہے ۔ تلاشی سے پہلے سرسا میں کرفیو لگا دیا گیا ہے ۔ آشرم میں کئی تالوں کو توڑ نے کیلئے بائیس ایکسپرٹس کوبھی بلایا گیا ہے ۔ بڑے علاقے میں پھیلے اس کیمپس میں پوری تلاشی مہم کی ویڈیو گرافی کی جائے گی۔ تلاشی مہم کیلئے چھ ہزار فوج کے جوان اور بم اسکواڈ دستے کے پچاس افراف تعینات کئے گئے ہیں ۔

یہ کارروائی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اے کے ایس پوار کی نگرانی میں ہورہی ہے ۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے منگل کو انہیں کورٹ کمشنر مقرر کیا تھا ۔ پوار گزشتہ روز ہی سرسا پہنچ گئے تھے ۔ اس کے بعد انہوں نے تلاشی مہم کو لے اعلی فسران کے ساتھ ملاقات کرکے حالات کا جائزہ لیا تھا ۔ ڈیرہ کا احاطہ آٹھ سو ایکڑ سے زیادہ میں پھیلا ہوا ہے اور اس میں تعلیمی اداروں کے ساتھ ہی ساتھ بازار ، اسپتال ، اسٹیڈیم ، تفریحی مقامات اور گھر بھی ہیں ۔

ہریانہ : بابا گرمیت رام رحیم کے ڈیرہ میں داخل ہوئی سرچ آپریشن ٹیم ، سرسا میں کرفیو نافذ

تلاشی کی کارروائی میڈیا کے دائرے سے باہر ہوگی ۔ تلاشی کارروائی میں ہریانہ پولیس کے اہلکاروں کے علاوہ نیم فوجی دستہ ، ڈیوٹی مجسٹریٹ ، ایگزیکٹو مجسٹریٹ اور ریوینیو افسران بھی شامل ہیں ۔ ڈیرہ کے پاس سولہ ناکے بنائے گئے ہیں اور سرسا ضلع میں نیم فوجی دستہ کی اکتالیس کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز