پنچ کولہ تشدد : ایم ایس جی کمپنی کا سی ای او سی پی اروڑہ اور ڈیرہ انتظامیہ کمیٹی کا ممبر گوپال بنسل گرفتار

سادھوی جنسی استحصال کیس میں گرمیت رام رحیم کو عدالت کے ذریعہ قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد 25 اگست کو ڈیرہ حامیوں نے تشدد کا ننگا ناچ کیا تھا

Oct 17, 2017 12:56 PM IST | Updated on: Oct 17, 2017 12:56 PM IST

پنچ کولہ : سادھوی جنسی استحصال کیس میں گرمیت رام رحیم کو عدالت کے ذریعہ قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد 25 اگست کو ڈیرہ حامیوں نے تشدد کا ننگا ناچ کیا تھا۔ پنج کولہ میں تقریبا 38 افراد کی موت ہوگئی تھی اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس سلسلہ میں ایس آئی ٹی کی ٹیم کو اب ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔

پنچ کولہ تشدد کو لے کر ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس لگاتار دبش دے رہی تھی ۔ تاہم ایس آئی ٹی کو اس وقت بڑی کامیابی ہاتھ لگی جب اس نے ایم ایس جی کمپنی کے سی ای او سی پی اروڑہ کو گرفتار کیا ۔ سی پی اروڑہ سرسا کا رہنے والا ہے ۔ ایس آئی ٹی نے اروڑہ کو فتح آباد سے گرفتار کیا ہے۔

پنچ کولہ تشدد : ایم ایس جی کمپنی کا سی ای او سی پی اروڑہ اور ڈیرہ انتظامیہ کمیٹی کا ممبر گوپال بنسل گرفتار

ایم ایس جی کمپنی سی ای او سی پی اروڑہ

علاوہ ازیں پولیس نے تشدد کے ایک اور ملزم گوپال بنسل کو بھی گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس کو راجستھان کے ہنومان گڑھ سے گرفتار کیا ہے۔ گوپال بنسل ڈیرہ انتظامیہ کی 45 رکنی کمیٹی کا ممبر ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایم ایس جی کمپنی کا سی ای او سی پی اروڑہ آدتیہ انساں کا قریبی دوست ہے۔ اروڑہ کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس اب آدتیہ انساں کو بھی ہی جلد گرفتار کرنے کا دعوی کررہی ہے۔ اروڑہ اور گوپال بنسل کا پنج کولہ میں  تشدد پھیلانے میں اہم رول ہونے کا دعوی کیا جارہا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز