یوگی کے وزیر کا دعوی ، 2019 میں اردھ کمبھ میلے سے قبل ایودھیا میں شروع ہوجائے گی رام مندر کی تعمیر

اترپردیش کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ 2019 میں الہ آباد کے اردھ كمبھ میلے سے پہلے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔

Sep 29, 2017 12:47 PM IST | Updated on: Sep 29, 2017 12:48 PM IST

الہ آباد: اترپردیش کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ 2019 میں الہ آباد کے اردھ كمبھ میلے سے پہلے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ 2019 میں اردھ کمبھ میلے سے پہلے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا، کیونکہ ملک کے تقریبا 90 فیصد مسلمان بھی اس کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے سیکولرزم کی تعریف بدل دی ہے ۔ انہوں نے ہر طبقے کو قومی مفاد سے جوڑا ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک اکھنڈبھارت کی طرف گامزن ہے۔ مسٹر سنگھ نے سوامی یوگانند کے 'سمپورن بھارت۔پرم ویبھو بھارت کتاب کے رسم اجرا کی تقریب میں کل رات کہا کہ انہوں نے گروکل میں اے فار ایپل اور بی فار بال کی جگہ "اے فار اکھنڈ اور بی فار بھارت" کی طرف گامزن ہونا شروع کر دیا ہے۔

یوگی کے وزیر کا دعوی ، 2019 میں اردھ کمبھ میلے سے قبل ایودھیا میں شروع ہوجائے گی رام مندر کی تعمیر

اترپردیش کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ ۔ فائل فوٹو

وزیر صحت نے کہا کہ حکومت ہر شخص کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ڈاکٹروں کی قلت کو دور کرنے اور سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے غریب طبقے کو بھی بہتر طبی سہولیات مہیا ہوں حکومت مسلسل اس کی کوشش کر رہی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز