گرین لینڈ میں سب سے زیادہ 21 گھنٹے تو چلی میں سب سے کم 10 گھنٹے کا روزہ ، یہاں پڑھیں کس ممالک میں کتنے گھنٹے کا روز ہ ؟

May 29, 2017 09:59 PM IST | Updated on: May 29, 2017 09:59 PM IST

نئی دہلی : رمضان المبارک کا مقدس مہینہ سایہ فگن ہوچکا ہے ۔ اس بار موسم گرما ہونے کی باعث دنیا کے کئی خطوں میں روزے طویل ہوں گے اور وہاں گرمی کی شدت بھی ہوگی تو کئی خطوں میں روزے کا دورانیہ کافی کم ہوگا۔عالمی اداروں کے مطابق شمالی نصف کرہ ارض میں روزے کے اوقات طویل ہوں گے جبکہ جنوبی نصف کرہ ارض میں کچھ کم ہوں گے۔ ہندوستان میں تقریبا 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جن علاقوں میں یومِ صیام کا دورانیہ چھوٹا ہے وہاں موسم قدرے ٹھنڈا بھی ہے اور جن علاقوں میں روزہ کا دورانیہ زیادہ ہے ، وہاں کچھ حد تک موسم گرم ہے۔ گزشتہ برس رمضان کے اوقات 11 سے 22 گھنٹے کے درمیان تھے اور اس سال 10 گھنٹے سے لے کر 21 گھنٹے پر محیط ہوں گے۔

گرین لینڈ میں سب سے زیادہ 21 گھنٹے تو چلی میں سب سے کم 10 گھنٹے کا روزہ ، یہاں پڑھیں کس ممالک میں کتنے گھنٹے کا روز ہ ؟

سنگاپور میں رمضان کا ایک منظر ، تصویر اے پی

سال رواں دنیا کے مختلف علاقوں میں روزوں کا دورانیہ کچھ اس طرح ہوگا: ۔

گرین لینڈ : روزے کا دورانیہ 21 گھنٹے کا ہوگا۔ سورج دو بج کر 16 منٹ (اے ایم) پر طلوع ہوگا اور 11 بج کر 14 منٹ (پی ایم ) پر غروب ہوگا۔

اسٹاک ہوم اور سویڈن : روزہ ساڑھے 19 گھنٹے کا ہوگا۔

روس : ماسکو شہر کو اگر مرکز بنایا جائے تو روزے کا اوسط دورانیہ 19 گھنٹے کا ہوگا

لندن : روزہ ساڑھے اٹھارہ گھنٹے پر محیط ہوگا۔

قزاقستان : استانہ شہر میں روزہ ساڑھے اٹھارہ گھنٹے کا ہوگا۔

بیلجیئم : روزہ بھی ساڑھے اٹھارہ گھنٹے کا ہوگا۔

چین : روزہ ساڑھے سولہ گھنٹے طویل ہوگا۔

نیویارک : مسلمان ساڑھے سولہ گھنٹے روزے میں رہیں گے۔

ٹوکیو : روزہ 16 گھنٹے کا ہوگا۔

افغانستان، مراکش اور پاکستان : روزہ 16 گھنٹے طویل ہوگا۔

مصر : روزہ ساڑھےپندرہ گھنٹے کا ہوگا

نئی دہلی ، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش : روزہ پندرہ گھنٹے کا ہوگا۔

قطر، عمان اور سعودی عرب : روزہ اوسطاً پندرہ گھنٹے طویل ہوگا۔

یمن اور ایتھیوپیا : روزہ 14 گھنٹے۔

ملیشیا : ساڑھے تیرہ گھنٹے طویل ہوگا۔

برازیل، انگولا اور انڈونیشیا : روزہ 13 گھنٹے پر ہوگا۔

زمبابوے : روزہ ساڑھے بارہ گھنٹے کا ہوگا

جنوبی افریقہ : 12 گھنٹے کاہوگا۔

آسٹریلیا : روزہ ساڑھے گیارہ گھنٹے کا ہوگا

چلی : روزہ دس گھنٹے کا ہوگا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز