ہندوستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، اتوار کو پہلا روزہ

May 26, 2017 07:36 PM IST | Updated on: May 29, 2017 04:33 PM IST

نئی دہلی : 29شعبان المعظم بمطابق 26 مئی بروز جمعہ کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے ۔ لہذا یکم رمضان بروز اتوار 28 مئی کو ہوگا ۔ مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کے مطابق ملک بھر میں  کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، جس کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے ۔

تاہم ہندوستان کے ساحلی اضلاع کالی کٹ ، بھٹکل اور اس کے اطراف میں رویت ہلال کی تصدیق کردی گئی ہے ، جس کی وجہ سے وہاں کل پہلا روزہ ہوگا ۔

ہندوستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، اتوار کو پہلا روزہ

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات اور خلیجی ریاستوں میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کی وجہ سے ان ممالک میں پہلا روزہ بروز ہفتہ 27 مئی کو ہوگا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز