رمضان المبارک: امارت شرعیہ ہند کا اعلان،آج ماہ رمضان المبارک کا چاند آیا نظر

May 16, 2018 09:22 PM IST | Updated on: May 16, 2018 09:22 PM IST

نئی دہلی۔جمیعتہ علمائے ہند رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ کل بتاریخ17مئی 2018 بروزجمعرات رمضان المبارک 1439ھ کو رمضان کی پہلی تاریخ ہوگی اور آج رات سے تراویح کا اہتمام ہو گا ۔جاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج ابھی بعد نماز مغرب رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا نیاز احمد فاروقی کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع ابر آلود تھا ، چاند نظر نہیں آیا، ا لبتہ نیلوڑ آندپردیش،چتر ا درگا کرناٹک اور تمل ناڈو کے مختلف مقامات سے رویت عام کی متعدد معتبر اطلاعات موصول ہوئیں۔

رمضان المبارک: امارت شرعیہ ہند کا اعلان،آج ماہ رمضان المبارک کا چاند آیا نظر

جمیعتہ علمائے ہند رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند نے رمضان کے چاند کا کیا اعلان

اس لئے رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ کل بتاریخ17مئی 2018 بروزجمعرات رمضان المبارک 1439ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اور آج رات سے تراویح کا اہتمام ہو گا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز