رام دیو کا متنازعہ بیان: مسلمان بھی گائے کے پیشاب سے کرائیں علاج، قرآن دیتا ہے اجازت

Sep 30, 2017 09:01 PM IST | Updated on: Sep 30, 2017 09:01 PM IST

نئی دہلی۔ یوگ گرو اور پتنجلی کے بانی بابا رام دیو نے ایک متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو بھی گائے کے پیشاب کو اپنانا چاہئے کیونکہ یہ علاج میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔رام دیو نے کہا، ' قرآن میں لکھا گیا ہے کہ گائے کا پیشاب علاج کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگ پتنجلی کو نشانہ بنا رہے ہیں کہ یہ ایک ہندو کمپنی ہے۔ کیا میں نے کبھی ہمدرد پر نشانہ سادھا ہے۔

ایک ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو کے مطابق، یوگ گرو نے کہا کہ میری مکمل حمایت ہمدرد اور ہمالیہ دوا کی کمپنی کو حاصل ہے۔  ہمالیہ گروپ کے فاروق بھائی نے مجھے یوگرام کے لئے زمین عطیہ کی ہے۔ اگر کچھ لوگ اس کے لئے چارج لیتے ہیں تو پھر وہ نفرت کی دیوار کھڑی کر رہے ہیں۔

رام دیو کا متنازعہ بیان: مسلمان بھی گائے کے پیشاب سے کرائیں علاج، قرآن دیتا ہے اجازت

یوگ گرو بابا رام دیو: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز