رامجس کالج تنازعہ: جاوید اختر نے کرکٹر سہواگ کے بارے میں اپنا ردعمل واپس لیا

Mar 03, 2017 09:44 AM IST | Updated on: Mar 03, 2017 09:47 AM IST

نئی دہلی۔  بالی وڈ کے مشہور نغمہ نگار اور مصنف جاوید اختر نے کرکٹر وریندر سہواگ کے بارے میں کئے گئے اپنے اس تبصرہ کو واپس لے لیا ہے جس میں انہوں نے سہواگ کو نادان کھلاڑی قراردیا تھا۔ خیال ر ہے کہ دہلی یونیورسٹی کی طالبہ گرمیہر کور کے کارگل جنگ میں اپنے والد کی شہادت سے متعلق تبصرہ پر کرکٹر سہواگ نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف تہری سنچری انہوں نے نہیں بلکہ ان کے بلے نے بنائی تھی۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جاوید اختر نے انہیں'الیٹریٹ پلیئر'کہہ دیا تھا جس کی کئی کھلاڑیوں اور وزیر کھیل وجے گوئل نے سخت مذمت کی تھی۔

جاوید اختر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سہواگ کی وضاحت کے بعد وہ اس باصلاحیت کھلاڑی کے خلاف استعمال کئے گئے سخت الفاظ کو واپس لے رہے ہیں۔

رامجس کالج تنازعہ: جاوید اختر نے کرکٹر سہواگ کے بارے میں اپنا ردعمل واپس لیا

جاوید اختر نے ٹویٹ میں کہا، "اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سہواگ ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ انہوں نے وہ بات مضحکہ خیز انداز میں کہی تھی اور وہ گرمیہر کے خلاف نہیں ہیں۔ میں اپنے ان الفاظ کو واپس لیتا ہوں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز