پیشے سے وکیل بی جے پی کے قومی ترجمان بھی رہ چکے ہیں رام ناتھ كووند

Jun 19, 2017 03:32 PM IST | Updated on: Jun 19, 2017 03:32 PM IST

نئی دہلی۔ بہار کے گورنر رام ناتھ كووند کو این ڈی اے کی جانب سے صدر کے عہدہ کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ رام ناتھ كووند اترپردیش کے كانپور کے رہنے والے ہیں اور اگست 2015 سے بہار کے گورنر ہیں۔ پیشے سے وکیل كووند دہلی ہائی کورٹ میں پریکٹس کرتے تھے۔ رام ناتھ كووند بی جے پی دلت مورچہ کے صدر کے علاوہ آل انڈیا کولی سماج کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ كووند 1994 سے 2006 تک دو بار یوپی سے راجیہ سبھا کے رکن رہے ہیں۔ ساتھ ہی بی جے پی کے قومی ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

كووند کے نام کے اعلان کے کچھ دیر پہلے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ حکمراں فریق کو پہلے امیدوار کے نام کا اعلان کرنا چاہئے۔ 8 اگست 2015 کو ان کی بہار کے گورنر کے عہدے پر تقرری ہوئی تھی۔

پیشے سے وکیل بی جے پی کے قومی ترجمان بھی رہ چکے ہیں رام ناتھ كووند

file photo

آپ کو بتا دیں کہ رام ناتھ كووند کی پیدائش اتر پردیش کے کانپور ضلع کی تحصیل ڈیراپور کے ایک چھوٹے سے گاؤں پرونكھ میں ہوئی تھی۔ كووند دلت کمیونٹی سے آتے ہیں۔ وکالت کی ڈگری لینے کے بعد دہلی ہائی کورٹ میں وکالت شروع کی۔

رام ناتھ كووند 1977 سے 1979 تک دہلی ہائی کورٹ میں مرکزی حکومت کے وکیل رہے۔ 1991 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے۔ 1994 میں اتر پردیش سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ اس کے بعد 2000 میں دوبارہ اترپردیش سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ كووند مسلسل 12 سال تک راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ رہے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان بھی رہے ہیں۔ وہ بی جے پی دلت مورچہ کے قومی صدر اور آل انڈیا کولی سماج کے صدر بھی رہے۔ سال 1986 میں دلت طبقے کے قانونی امداد بیورو کے جنرل سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز