اترپردیش :  رام پور میں چھ سال کی بچی کی عصمت دری کی کوشش کی پاداش میں داروغہ معطل

Oct 01, 2017 07:24 PM IST | Updated on: Oct 01, 2017 07:24 PM IST

رام پور: اترپردیش کےشہر رام پور میں ایک چھ سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کے الزام میں ایک پولیس سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ وپن ٹاڈانے بتایا کہ بھونرکا چوکی انچارج پر چھ سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کا الزام لگایا گیا تھا۔ابتدائی جانچ میں الزام صحیح نظر آیا۔اس پر الزام تھا کہ وہ بچی کو بہلا پھسلاکر رات 11بجے چوکی لے گیا اور اس کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کی ۔بچی کے شور مچانے پر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے ۔ مسٹر ٹاڈا نے بتایا کہ پولیس سب انسپکٹر تیجویرسنگھ کو معطل کردیا گیاہے ۔معاملہ کی جانچ جاری ہے ۔

اترپردیش :  رام پور میں چھ سال کی بچی کی عصمت دری کی کوشش کی پاداش میں داروغہ معطل

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز