جھارکھنڈ میں 11 سالہ بچی کی بھوک سے تڑپ تڑپ کر موت پر مودی حکومت حرکت میں آئی ، جانچ کی ہدایت

صارفین امور،فود اینڈ سپلائی کے مرکزی وزیررام ولاس پاسوان نے جھارکھنڈ مین سنتوشی نام کی لڑکی کی بھوک سے ہوئی موت پر آج شدید افسوس کا اظہارکرتے ہوئے فوڈ سکریٹری روی کانت کو اس کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Oct 18, 2017 07:24 PM IST | Updated on: Oct 18, 2017 07:24 PM IST

نئی دہلی: صارفین امور،فود اینڈ سپلائی کے مرکزی وزیررام ولاس پاسوان نے جھارکھنڈ مین سنتوشی نام کی لڑکی کی بھوک سے ہوئی موت پر آج شدید افسوس کا اظہارکرتے ہوئے فوڈ سکریٹری روی کانت کو اس کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مسٹر پاسوان نے یہاں بتایا کہ مرکزی حکومت اس پورے واقعہ کی جانچ کےلئے جلد ہی مرکزی ٹیم بھی بھیج رہی ہے۔اتنا ہی نہیں ریاستی حکومت کوبھی اس سلسلے میں رپورٹ بھیجنے کےلئے کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غذائی سکیورٹی قانون نافذ ہونے کے بعد بھی تین ماہ تک راشن نہ ملنا تشویش کا باعث ہے۔راشن نہ ملنے کی صورت میں ضرورت مندوں کوکم سے کم سرکاری امدادی قیمتوں (ایس ایس پی)کا سوا گنا غذائی سکیورٹی بھتہ دئے جانے کا قانون میں التزام ہے۔

جھارکھنڈ میں 11 سالہ بچی کی بھوک سے تڑپ تڑپ کر موت پر مودی حکومت حرکت میں آئی ، جانچ کی ہدایت

مرکزی وزیررام ولاس پاسوان

مرکزی وزیر نے کہا کہ اس معاملے میں مرکزی حکومت سے جھارکھنڈ ریاست کو فی ماہ اناج مختص کیا گیا ہے۔ریاستی حکومت نے بھی اسے وقت پر حاصل کرلیا تھا۔ایسی صورت میں ریاستی حکومت کی سطح پر اناج نہ ملنے پر فوڈسکیورٹی بھتہ دیا جانا چاہئے تھا۔اتنا ہی نہیں،اناج نہ ملنے کی جانچ کرکے قصوراراہلکاروں کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کی جانی چاہئے تھی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز