Live Results Assembly Elections 2018

بیس سال کی لڑکی کا 4 سال تک کیا ریپ، حاملہ ہونے پر شخص نے کیا یہ

تھانہ انچارج کملا دیوی نے بتایا کہ متاثرہ کی شکات کی بنیاد پر دونوں ملزموں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیاگیاہے۔ متاثرہ کا میڈیکل کرایا دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں ریپ کی تصدیق ہو گئی ہے۔

Dec 07, 2018 01:14 PM IST | Updated on: Dec 07, 2018 01:17 PM IST

پلول میں 20 سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر اس کے ساتھ ریپ کیا گیا اورحاملہ ہونے پر ملزمنے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ اتنا ہی نہیں ملزم نے دو باربندوق کی نوک پر متاثرہ کا اغوا کرکے بھی ہوس کا شکار بنایا۔ مخالفت کرنے پر ملزم نے متاثرہ کی شکایت پر دو نامزد ملزموں کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

پلول مہیلا تھانہ انچارج کملا دیوی نے بتایا کہ ایک 20 سالہ متاثرہ نے شکایت درج کرائی ہے کہ تقریبا چار سال پہلے اس کی جانکاری گاؤں چھپرولا کے رہنے والے دھرمیندر سے ہوئی۔ دھرمیندر نے متاثرہ لڑکی کو اپنے پیار کے جال میں پھنسا لیا اور شادی کا جھانسہ دیکر اسے وقت۔وقت پر اپنی ہوس کا شکار بناتا رہا۔ سال 2017 میں متاثڑہ نے دھرمیندر سے شادی کرنے کی تجویش رکھی تو دھرمیندر نے شادی کرنے سے منع کردیا۔

بیس سال کی لڑکی کا 4 سال تک کیا ریپ، حاملہ ہونے پر شخص نے کیا یہ

علامتی تصویر

Loading...

جس پرمتاثرہ نےملزم کے خلاف مہیلا تھانہ میں معاملہ درج کرایا جو کہ عدالت میں زیر گور ہے۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ دھرمیندر گزشتہ 8 نومبر کو پستول لیکر ا سکے گھر آگیا اور کہا کہ اگلے دن شام کو چار بجے پلول بس اسٹینشن پر ملنا نہیں تو جان سےمار دوں گا۔ ملزم کے خوف سے متاثرہ اگلے دن چار بجے بس اسٹینڈ پر پہنچ گئی جہاں پر دھرمیندر کار لیکر آیا اور متاثرہ کو بیٹھاکر ہدا سیکٹر۔2 میں لے گیا اور بندوق کی نوک پر اس کا ریپ کیا۔

نابالغ بھتیجی کا چاچا نے کیا ریپ، بیمار ہونے پر بچی نے ڈاکٹر کو بتائی آپ بیتی

اس کے بعد 16 نومبر کو دھرمیندر پھر سے گھر آیا اور گن پوائنٹ پر کار میں اغوا کرکے بلبھگڑھ لے گیا،جہاں متاثرہ کو بھر سے اپنی ہوس کا شکار بنایا اس دوران لڑکی  حاملہ ہو گئی۔ جب اس بات کی جانکاری متاثرہ نے ملزم کے بھائی مکیش کو دی تو دونوں بھائیوں نے مل کر جان سے مارنے کی دھمکی دی

تھانہ انچارج کملا دیوی نے بتایا کہ متاثرہ کی شکات کی بنیاد پر دونوں ملزموں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیاگیاہے۔ متاثرہ کا میڈیکل کرایا دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں ریپ کی تصدیق ہو گئی ہے۔ متاثرہ کتنے دن سے حاملہ ہے اس کاانکشاف الٹراساؤنڈ رپورٹ آنے کے بعد ہوگا۔ فی الحال متاثرہ کا الٹراساؤنڈ کرانے کی کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف معاملہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز