دوسری جماعت میں پڑھنے والی بچی کی اسکول میں آبروریزی ، ملزم این ڈی ایم سی کا الیکٹریشین

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 37 سالہ رام آسرے کی شکل میں کی گئی ہے ۔

Aug 10, 2018 12:31 PM IST | Updated on: Aug 10, 2018 12:31 PM IST

دہلی کے گول مارکیٹ علاقہ میں واقع نئی دہلی میونسپل کارپوریشن ( این ڈی ایم سی ) کے ایک اسکول میں الیکٹریشین کے ذریعہ مبینہ طور پر دوسری جماعت میں پڑھنے والی ایک طالبہ کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ، جس سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ بچی نے جب کل گھر جاکر اپنے والیدن کو پوری بات بتائی ، تب یہ معاملہ سامنے آیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 37 سالہ رام آسرے کی شکل میں کی گئی ہے ۔ ملزم این ڈی ایم سی میں الیکٹریشین کے طور پر کام کرتا ہے۔ وہ گزشتہ ایک مہینہ سے اسکول میں کام کررہا تھا ۔

دوسری جماعت میں پڑھنے والی بچی کی اسکول میں آبروریزی ، ملزم این ڈی ایم سی کا الیکٹریشین

علامتی تصویر

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تعزات ہند کی متعلقہ دفعات اور پاسکو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز