مسلمانوں سے متعلق بیان دے کر چوطرفہ تنقید کی زد پر آئے روی شنکر پرساد نے دی صفائی ، کئے یہ تین ٹویٹ

Apr 22, 2017 08:42 PM IST | Updated on: Apr 22, 2017 08:42 PM IST

نئی دہلی : مسلمانوں سے متعلق بیان پر چوطرفہ تنقید کی زد میں آنے کے بعد مرکزی وزیر روی شنکر نے صفائی پیش کی ہے۔ روی شنکر پرساد نے ایک کے بعد ایک تین ٹویٹ کر کے اپنا موقف رکھا ہے۔ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ مودی حکومت تمام کی ترقی میں یقین رکھتی ہے، کواہ اس کا مذہب جو بھی ہو۔ بی جے پی ووٹ بینک کی بنیاد پر ترقی کرنے میں یقین نہیں رکھتی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ 'مودی حکومت مشترکہ معاشرے میں یقین رکھتی ہے اور ہندوستان کے ثقافتی تنوع کا احترام کرتی ہے، ہم ووٹ بینک کی بنیاد پر ہندوستانی شہریوں کی ترقی کو نہیں ناپتے ہیں۔

مسلمانوں سے متعلق بیان دے کر چوطرفہ تنقید کی زد پر آئے روی شنکر پرساد نے دی صفائی ، کئے یہ تین ٹویٹ

خیال رہے کہ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا تھا کہ مسلمان بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے ہیں پھر بھی حکومت اور پارٹی ان کا خیال رکھتی ہے۔ روی شنکر پرساد نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو کسی بھی طرح پریشان نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بی جے پی کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے اس کے بعد بھی عوام کا ساتھ بی جے پی کو ملا، انہوں نے کہا کہ کیا ہماری حکومت نے اب تک کسی بھی مسلمان کو پریشان کیا؟ کیا ہم نے کسی مسلمان سے اس کام چھینا ہے؟۔

پرساد کے بیان پر مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہمیں آئین نے حق دیا ہے اور وہی ہمارے حقوق کو تحفظ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہیں گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز