ہندوستان بمقابلہ پاکستان : حاملہ بیوی کو چھوڑ کر میچ کھیلنے کیلئے جڈیجہ پہنچے برمنگھم

Jun 04, 2017 01:07 PM IST | Updated on: Jun 04, 2017 01:07 PM IST

نئی دہلی : اتوار کو ہونے والے ہندوستان پاکستان میچ کو لے کر مداحوں میں اتنا جوش اور جذبہ ہے تو سوچیں کھلاڑیوں کے لئے یہ میچ کتنا اہم ہوگا۔ ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے جو کیا ہے، اس سے تو یہی ثابت ہوتا ہے کہ ان کے لئے اس میچ کی کتنی زیادہ اہمیت ہے ۔

خیال رہے کہ جڈیجہ کی بیوی ریوا سولنکی حاملہ ہیں، جڈیجہ نے اس حال میں بھی ملک کو آگے رکھا ہے ۔بیوی کو اس حال میں چھوڑ کر وہ انگلینڈ پہنچ گئے، جہاں آج کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ سوشل میڈیا میں اس بات پر کافی بحث ہورہی ہے۔

ہندوستان بمقابلہ پاکستان : حاملہ بیوی کو چھوڑ کر میچ کھیلنے کیلئے جڈیجہ پہنچے برمنگھم

اسٹار اسپورٹس کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو میں جڈیجہ نے کہا کہ مجھے اپنی حاملہ بیوی کو پیچھے چھوڑنا پڑا، خاندان ضروری ہے مگر اتنے اہم مقابلہ کے لئے ٹیم کا حصہ ہونا بہت ضروری ہے، وہاں میری بیوی کی دیکھ بھال کے لئے میرا خاندان ہے ، انہیں بھی یہی لگتا تھا کہ میرا کھیلنا زیادہ ضروری ہے اور اس وجہ سے میں نے وہی کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز