رضیہ سلطانہ پنجاب الیکشن میں کامیاب ہونے والی واحد مسلم خاتون ممبر اسمبلی

Mar 16, 2017 05:31 PM IST | Updated on: Mar 16, 2017 08:01 PM IST

چندی گڑھ : پنجاب اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت کے بعد جمعرات کو کانگریس نے کیپٹن امریندر سنگھ کی قیاد ت میں حکومت کی تشکیل دی ۔ جمعرات کی صبح تقریبا سوا دس بجے کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنی کابینہ کے ساتھ حلف لیا ۔ کیپٹن کی کابینہ میں الیکشن میں واحد کامیاب مسلم خاتون ممبر اسمبلی رضیہ سلطانہ کو بھی جگہ ملی ہے۔ خیال رہے کہ رضیہ سلطانہ اپنے ہی بھائی کو اسمبلی انتخابات میں شکست دے کرکامیاب ہوئی ہیں۔ رضیہ سلطانہ نے وزیر مملکت آزادانہ چارج کے طور پر حلف لیا۔

قابل ذکر ہے کہ رضیہ سلطانہ کے شوہر محمد مصطفی پنجاب کے ڈی جی پی ہیں ۔ رضیہ نے مالیركوٹلہ سیٹ سے نے جیت حاصل کی ۔ ان کے خلاف اکالی دل سے محمد اویس جبکہ عام آدمی پارٹی سے ان کے اپنے بھائی محمد ارشد میدان میں تھے۔لیکن رضیہ ان دونوں سے آگے نکل گئیں اور انہوں نے 58982 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے اداکار بھائی اور اکالی دل کے امیدوار ارشد کو محض 17635 ووٹ ملے۔

رضیہ سلطانہ پنجاب الیکشن میں کامیاب ہونے والی واحد مسلم خاتون ممبر اسمبلی

رضیہ سلطانہ رکن اسمبلی ہونے کے ساتھ اب ریاست کی وزیر بھی بن چکی ہیں۔ اکالی دل کی لیڈر فرزانہ عالم نے رضیہ اور ان کے شوہر کو اس جیت کے لئے فون کر کے مبارک باد دی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز