نوٹ بندی : آر بی آئی گورنر ارجت پٹیل پارلیمانی کمیٹی کے سامنے ہوئے پیش

Jul 12, 2017 08:58 PM IST | Updated on: Jul 12, 2017 08:58 PM IST

نئی دہلی: ریزرو بینک کے گورنر ارجت پٹیل آج مالیات سے متعلق پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور ارکان کو نوٹوں کی منسوخی کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ ذرائع کے مطابق، مسٹر پٹیل کو نوٹوں کی منسوخی اور معیشت کی ڈیجیٹل کاری سے متعلق تفصیلات بتانے کے لئے کہا گیا تھا۔

مسٹر پٹیل اس سے پہلے اسی معاملہ پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے بھی پیش ہو چکے ہیں۔ وہ جنوری میں اس پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے بھی پیش ہوئے تھے۔

نوٹ بندی : آر بی آئی گورنر ارجت پٹیل پارلیمانی کمیٹی کے سامنے ہوئے پیش

ریزرو بینک کے گورنر نے کانگریس ممبر پارلیمنٹ ایم ویرپا موئلی کی صدارت والی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے چھوٹ کی اپیل کی تھی۔ کمیٹی نے ان سے پہلے 25 مئی کو اور بعد میں 08 جون کو پیش ہونے کے لئے کہا تھا۔ ذرائع کے مطابق، کمیٹی کے ارکان نے مسٹر پٹیل سے ہندستانی بینکنگ شعبے کے سامنے چیلنجز اور بینکنگ شعبہ کے مستقبل کے بارے میں سوالات کئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز