ریزرو بینک آف انڈیا آج جاری کرے گا 200 روپے کا نیا نوٹ ، پڑھیں کیا ہے نوٹ کی خاص باتیں 

Aug 25, 2017 11:53 AM IST | Updated on: Aug 25, 2017 11:54 AM IST

نئی دہلی : ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) لوگوں کو چھوٹے نوٹوں کی دقتوں اور کٹے پھٹے نوٹوں کے مسئلہ سے نجات دلانے کے لئے 200روپے کا نوٹ آج جاری کررہا ہے۔ ریزرو بینک نے کل اس کی اطلاع دینے کے ساتھ ہی نئے نوٹ کی تصویر بھی جاری کی تھی۔ حکومت نے گزشتہ بدھ کو اطلاع دی تھی کہ 200روپے کا نوٹ چلن میں لایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس آٹھ نومبر کو حکومت نے پانچ سو اور ایک ہزار کے پرانے نوٹوں کا چلن بند کردیا تھا۔ اس کے بعد حکومت ایک ہزار روپے کا نوٹ نہیں لائی تھی اور دو ہزار کا نوٹ پہلی بار چلن میں آیا۔

ریزرو بینک آف انڈیا آج جاری کرے گا 200 روپے کا نیا نوٹ ، پڑھیں کیا ہے نوٹ کی خاص باتیں 

فی الحال ایک، دو ، پانچ، دس ، بیس ، پچاس ، سو ، پانچ سو اور دو ہزار کے نوٹ چلن میں ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب سو اور پانچ سو کے نوٹوں کے درمیان میں دو سو روپے کا نوٹ چلن میں آئے گا۔

نوٹ کی خاصیت

نئے نوٹ کی یہ خاصیت ہوگی کہ بابائے قوم گاندھی کی تصویر درمیان میں ہوگی۔ اس میں دیوناگری میں دو سو لکھا ہوگا۔آر بی آئی، بھارت، انڈیا اور 200 چھوٹے الفاظ میں لکھا ہوگا۔ سیکورٹی دھاگے میں ’بھارت‘ اور آر بی آئی لکھا ہوگا ۔ نوٹ کو ہلانے پر اس کا رنگ ہرا سے نیلا نظر آئے گا۔گاندھی جی کے فوٹو کی دائیں طرف کنارے پر گارنٹی کلاز، وعدہ کلاز کے ساتھ ریزرو بینک کے گورنر کے دستخط اور ریزرو بینک کا نشان ہوگا۔نوٹ کا سائز 146ملی میٹر لمبا اور 66 ملی میٹر چوڑا ہوگا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز