Live Results Assembly Elections 2018

این سی ای آرٹی سے مغلوں کی تعریف ہٹانے کی سفارش مناسب: جگدمبیکا پال

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے قومی تعلیمی تحقیق اور تربیتی کونسل (این سی ای آرٹی) کے کورس سے مغلوں کی تعریف اور غیر ملکی زبانوں کے شاعروں کی غزلوں و نظموں کو ہٹانے کی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے حمایت یافتہ ماہرتعلیم کی سفارش کو مناسب قراردیا ہے۔

Jul 24, 2017 02:34 PM IST | Updated on: Jul 24, 2017 02:34 PM IST

نئی دہلی۔  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے قومی تعلیمی تحقیق اور تربیتی کونسل (این سی ای آرٹی) کے کورس سے مغلوں کی تعریف اور غیر ملکی زبانوں کے شاعروں کی غزلوں و نظموں کو ہٹانے کی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے حمایت یافتہ ماہرتعلیم کی سفارش کو مناسب قراردیا ہے۔ مسٹر پال نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں اس سلسلے میں پوچھے جانے پر نامہ نگاروں سے کہا "این سی ای آرٹی کی تشکیل اسی لیے کی گئی ہے کہ وقت وقت پر کورس میں تبدیلی کی جا سکے۔ ہر ملک اپنے کورس میں حب الوطنی کے اسباق کو شامل کرتا ہے اور ہمارے یہاں یہ سکھایاجاتا ہے کہ مغلوں اور انگریزوں نے کس طرح ہمارے ملک پر قبضہ کیا۔ " انہوں نے کہا کہ اب ہمیں نئی تاریخ کی بات کرنی چاہیے اور جدید تاریخ کی تعلیم دی جانی چاہیے۔

اردو، فارسی اور عربی کے شاعروں کی نظمیں کورس سے حذف کئے جانے کی سفارش پر انہوں نے کہا کہ این سی ای آرٹی کو وقت وقت پر کئی قسم کی تجاویز ملتی رہتی ہیں اور این سی ای آرٹی ان پر غور کرکے مناسب اقدامات کرتی ہے۔ ایک انگریزی روزنامہ کی خبر کے مطابق، آر ایس ایس کارکن اور تعلیمی ،ثقافتی و تخلیقی ٹرسٹ(شکچھا ، سنسکرتی اتتھان نیاس) کے سربراہ دینا ناتھ بترا نے این سی ای آرٹی کو ایک سفارش بھیجی ہے جس میں کورسز سے انگریزی، اردو اور عربی کے الفاظ کو ہٹانے، مغل حکمرانوں کی تعریفوں کو نکالنے اور گجرات فسادات میں دو ہزار مسلمانوں کی ہلاکت کا ذکر ہٹانے کامطالبہ کیا ہے۔

این سی ای آرٹی سے مغلوں کی تعریف ہٹانے کی سفارش مناسب: جگدمبیکا پال

بی جے پی رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال: فائل فوٹو

مسٹر بترا کی پانچ صفحات پر مشتمل سفارش میں کورس میں شیواجی، مہارانا پرتاپ، وویکانند اور سبھاش چندر بوس کو مناسب جگہ دیے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیاہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز